?️
سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے ڈونلڈ ٹرمپ کوایران کے جوہری معاہدے سے نکلنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
واشنگٹن ایگزامینر کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کا خیال ہے کہ ایرانی ایٹمی معاہدے کی بحالی کے لیے ویانا میں ہونے والے مذاکرات کے آٹھ دور میں زیادہ پیش رفت نہیں ہوئی، تاہم وائٹ ہاؤس نے اس معاہدے کو چھوڑنے پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کڑی تنقید کی ہے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے بدھ کے روز ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے یکطرفہ طور پر دستبرداری پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ہم عوام کو یاد دلانا چاہتے ہیں کہ موجودہ صورتحال میں ہم یہاں تک کیوں پہنچے ہیں ، 2018 میں جوہری معاہدے سے ٹرمپ کی دستبرداری نے اس صوتحال کو تقویت بخشی ہے جسے دنیا بھر میں ایرانی استعمال کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمارے سابق صدر ایران کے ساتھ ہونے والے معاہدے کو نہ چھوڑتے تو ہم آج جو کچھ ہو رہا ہے اس کا مشاہدہ نہ کرتے،اگرچہ یہ حکمت عملی کوئی نئی بات نہیں ہے،تاہم اس وقت ہم ایک نازک موڑ پر پہنچ چکے ہیں۔
امریکی حکومت کے ایک سینئر عہدہ دار نے کہاکہ وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ ایرانی جوہری معاملے پر مختلف فریقوں کے درمیان حتمی معاہدے تک پہنچنے کا وقت ختم ہو رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
کیا فلسطینی عوام بھی طوفان الاقصیٰ کی حامی ہے؟
?️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں: قابضین کے خلاف قابل فخر آپریشن طوفان الاقصیٰ کے اچانک
اکتوبر
کیا الجزیرہ پر پابندی لگانے سے صیہونی جرائم چھپ جائیں گے؟
?️ 6 مئی 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے نیتن
مئی
صیہونی حکومت کی کابینہ کے خلاف اسرائیلی فوجی قیدیوں کے خاندان کا شدید احتجاج
?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں پکڑے جانے والے صہیونی فوجی حدر گولڈن
دسمبر
اسرائیلی یونیورسٹیوں اور پروفیسرز کے بائیکاٹ میں 60% اضافہ
?️ 14 اپریل 2025غزہ کی جنگ اور اس پٹی میں جاری فوجی کارروائیوں نے بعض
اپریل
بینیٹ کی کابینہ تباہی کے دہانے پر : صیہونی کنیسٹ
?️ 3 مئی 2022سچ خبریں: روٹر نیٹ نے اسرائیلی کنیسٹ کے رکن ایڈتھ سلیمان کے
مئی
سوڈان نے برطانوی سفیر کو کیا برطرف
?️ 31 اکتوبر 2021سچ خبریں: سوڈان کے باخبر ذرائع کے مطابق سوڈانی حکام خارطوم میں برطانوی
اکتوبر
شام میں امریکہ کو قبضے کے علاوہ کوئی دوسرا پیشہ نہیں
?️ 27 جنوری 2022سچ خبریں: شام کے ملٹری پراسیکیوٹر کے دفتر کے ترجمان نے آج
جنوری
امریکہ کس قدر ڈھٹائی سے پاکستان کی اندرونی سیاست میں کھلی مداخلت کررہا ہے:عمران خان
?️ 2 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کو حقیقی آزادی
مئی