?️
سچ خبریں:ریٹائرڈ برطانوی جنرل نک کارٹر نے ویانا مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ جس چیز کی ضرورت ہے وہ مذاکرات کے ذریعے کسی معاہدے تک پہنچنا ہے جبکہ اس ملک کے خلاف فوجی ذرائع کے استعمال کا مطلب شکست ہے۔
برطانوی مسلح افواج کے سابق سربراہ نے کہا کہ ایران کے خلاف اس کے ’متنازع‘ جوہری پروگرام کی وجہ سے جنگ سیاسی شکست ہوگی، جنرل سر نک کارٹر نے برطانوی فوج کے چیف آف اسٹاف کے طور پر ریٹائر ہونے کے دو ماہ بعد، نیشنل ویب سائٹ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں، اصرار کیا کہ "فوجی آپشن کو سفارتی مذاکرات کے لیے رکاوٹ کے طور پر پس منظر میں ہونا چاہیے، ایران کے خلاف طاقت سے گریز کرنا چاہیے۔
رپورٹ کے مطابق کارٹر جو اگلے ہفتے انٹرسیک دبئی سیفٹی اینڈ سیکیورٹی نمائش میں خصوصی مقرر ہونے والے ہیں، نے 44 سال کی فوجی خدمات کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہاں کیا ہونے کی ضرورت ہے کہ سفارت کاروں کو میز پر بیٹھ کر معاہدے تک پہنچنا چاہئے،ہم فوجی آلات کا استعمال نہیں دیکھنا چاہتے اس لیے کہ یہ ناکامی ہوگی۔
انہوں نے مزید کہاکہ وہ (ایرانی) نہیں چاہتے کہ اس خطے کا تختہ الٹ دیا جائے،میری رائے یہ ہے کہ اس مسئلے پر قابو پالیا جائے گاکیونکہ آخر کار یہ ایران کے مفاد میں نہیں ہے کہ وہ شمالی کوریا کی طرح ایک آؤٹ کاسٹ بن جائے جبکہ فوجی تصادم کی طرف بڑھنا ایران اور چین جیسے خطے میں قریبی تجارتی شراکت داروں سمیت کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے۔
مشہور خبریں۔
نون لیگ ووٹ کو عزت دو والے اپنے بیانیے پر ڈٹ جائے تو ساتھ چلنے کو تیار ہوں. شاہد خاقان عباسی
?️ 30 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر
جون
ہیگ میں مقدمے کی سماعت، صیہونی جرائم کا سلسلہ
?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: ہیومن رائٹس واچ نے اس بات پر زور دیا کہ
جنوری
انڈونیشیا اور فرانس کے درمیان 11 بلین ڈالر کے تعاون کے معاہدوں پر دستخط
?️ 29 مئی 2025سچ خریں: انڈونیشیا اور فرانس نے ایمانوئل میکرون کے جنوب مشرقی ایشیا
مئی
سعودی حکام کی شہداء کی قبروں کو مسمارکرنے کی کوشش
?️ 12 اکتوبر 2021سچ خبریں:سعودی حکومت نےاس ملک کے مشرق میں شہداء کے خاندانوں سے
اکتوبر
افغان خواتین کے امور کے لیے امریکی نمائندہ مقرر
?️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں:افغان نژاد امریکی سفارت کار رینا امیری کو امریکی محکمہ خارجہ
دسمبر
پاکستان نے افغان امن عمل کی پرعزم حمایت کی: وزیرخارجہ
?️ 18 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پرامن
اگست
مرد ایک بیوی کو سنبھال نہیں پاتے، زائد کو کیسے خوش رکھیں گے؟ ثمن انصاری
?️ 26 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ و ٹی وی میزبان ثمن انصاری کا
مارچ
بانی پی ٹی آئی کا حکومت سے اہم سوال
?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران
اگست