سچ خبریں:صہیونی ویب سائٹ واللا نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ دو ایرانی جنگی جہاز آسٹریلیا کے علاقائی پانیوں میں داخل ہوئے ہیں ایران کے پاس طاقتور اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے بحری ہتھیار ہیں جس سے اسرائیل کو ڈرنا چاہیے۔
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ دونوں ایرانی جنگی جہاز اپنی سمندری طاقت کا اندازہ لگانے کے لیے طویل سفر طے کرنے کے بعد آسٹریلیا کے اقتصادی پانیوں میں داخل ہوئے ہیں۔
واللا نے دعویٰ کیا کہ یہ جنگی جہاز بحرالکاہل کو عبور کرتے ہوئے پولینیشیائی جزائر جوفرانس سے تعلق رکھتے ہیں، کے قریب واقع ہیں۔
اس صہیونی ویب سائٹ نے مزید کہا کہ اس بحری آپریشن کو انجام دے کر ایرانی مغربی ممالک بالخصوص امریکہ کو دکھانا چاہتے ہیں کہ وہ پابندیوں سے نہیں ڈرتے۔
واللا نے واضح کیا کہ دو ایرانی جنگی جہاز دنیا بھر میں سفر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور آخر کار اپنی اصل بندرگاہ پر واپس آجائیں گے یعنی بحر ہند میں یا آبنائے ہرمز میں آئی آر جی سی کی بندرگاہوں میں سے ایک۔ ان کے اس بحری آپریشن کا مقصد یہ ثابت کرنا ہے کہ ایران کے پاس سمندر میں طاقتور اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیار ہیں۔