سچ خبریں:سینٹ کام دہشت گرد تنظیم کے کمانڈر نے ایران کی میزائل طاقت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ایران صیہونی حکومت کو تباہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
امریکی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق سینٹ کام دہشت گرد تنظیم کے کمانڈر جنرل کینتھ میکنزی نے ایک حالیہ نیوز کانفرنس میں ایران کو علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ ایران اپنے تین سال کے دور میں ایک بڑا مسئلہ رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق میک کینزی نے ایران کے میزائل پروگرام کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایران بیلسٹک میزائلوں میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کر رہا ہے اور اسرائیل کو تباہ کرنے کے لیے پرعزم ہے،وہ کئی بار اس سلسلہ میں معلومات کو عام کر چکا ہے ۔
میک کینزی نے مزید کہا کہ ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام زیادہ رینج اور درستگی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے جبکہ Centcom صرف تماشائی بنا ہوا ہے،یادرہے کہ حال ہی میں میک کینزی نے سینیٹ کی سماعت سے قبل کہا تھا کہ فوجی عہدہ دار ہونے کے ناطے میری تشویش سب سے پہلے یہ ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہے، لیکن بیلسٹک میزائل پروگرام کی نمایاں ترقی اور تاثیر کے بارے میں میں بہت پریشان ہوں۔
انھوں نے مزید کہا کہ ایران کے پاس مختلف اقسام کے 3000 سے زیادہ میزائل ہیں جن میں سے کچھ تل ابیب تک پہنچ سکتے ہیں جبکہ ان میں سے کوئی بھی ابھی تک یورپ نہیں پہنچ سکتا ہے۔
مشہور خبریں۔
ترک صدر کی پریس کانفرنس سوشل میڈیا کا موضوع!
اپریل
سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کی درخواستیں مسترد
مارچ
یوکرین میں ہماری جنگ نیٹو کے ساتھ ہے:روس
مئی
اسرائیل دیواروں کے پیچھے چھپا ہوا ہے اور امریکہ کی بالادستی ختم ہو چکی ہے:سید حسن نصر اللہ
مئی
صیہونی ریاست کے اہم کارروائی افسر پیجری تقریب میں موجود
اپریل
فلسطینیوں نے صہیونی فلیگ مارچ کو روکنے کے لیئے اہم اعلان کردیا
جون
جنوبی شام کو دوسرا لبنان نہیں بننے نہیں دیں گے:صہیونی وزیر جنگ
فروری
طلبی کا نوٹس ملنے کی تصدیق کیلئے نیب ٹیم کا عمران خان کی رہائش گاہ کا دورہ
فروری