?️
سچ خبریں:ایسوسی ایٹڈ پریس نے اپنی ایک رپورٹ میں عرب لیگ کی جانب سے شام کو اس تنظیم میں واپس لانے کے فیصلے میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے معاہدے کے کردار پر زور دیا ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس خبر رساں ادارے کے رپورٹر نے عرب لیگ میں شام کی نشست کی بحالی کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ شام کی جنگ میں برسوں کے تعطل کے بعد بشار الاسد کی حکومت کا اپنے ملک کے بیشتر علاقوں پر کافی کنٹرول ہے، خاص طور پر بڑے اور اہم شہروں میں، تاہم امریکی حمایت یادفتہ حکومت مخالف گروپس یا کرد فورسز کا بھی مشرقی شام کے کچھ حصوں پر کنٹرول ہے اور اس بات کا امکان نہیں ہے کہ مختصر مدت میں سب کچھ بدل جائے گا لیکن جو بات واضح ہے وہ یہ ہے کہ اب مخالف جماعتوں کے لیے اسد کا تختہ الٹنا ناممکن ہے۔
اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ خطے کی عرب حکومتیں، جو کبھی اس (بشار الاسد کے زوال) کی امید رکھتی تھیں، اب اس نتیجے پر پہنچی ہیں کہ کاروبار میں اترنا ہی بہتر ہے۔ سعودی سیاسی تجزیہ کار ہاشم الغانم کہتے ہیں کہ ہم کوئی جادوئی حل تلاش نہیں کر رہے ہیں لیکن ہمیں جو معلوم ہے وہ یہ ہے کہ موجودہ صورتحال غیر مستحکم ہے۔ ہم نہیں جانتے کہ یہ تنازعہ کب ختم ہوگا اور شام کے خلاف پابندیاں کام آئیں گی یا نہیں۔
اس امریکی خبر رساں ادارے نے دمشق کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے بعض عرب ممالک کی تحریکوں کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ حالیہ برسوں میں کئی عرب ممالک نے شام کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے اقدامات کیے ہیں، 2018 میں متحدہ عرب امارات ،اردن اور شام نے 2021 میں ایک دوسرے کے لیے اپنی سرحدیں کھول دیں جبکہ گزشتہ ماہ سعودی عرب اور شام نے اعلان کیا کہ وہ سفارت خانے دوبارہ کھولنے اور پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی طرف بڑھ رہے ہیں،دوسری جانب 6 فروری کے تباہ کن زلزلے نے بھی تعلقات کی قربت کو تیز کرنے میں کردار ادا کیا۔
قابل ذکر ہے کہ شام میں آنے والے زلزلے کے نتیجہ میں 6 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو گئے جس کے بعد خطے کے ممالک کے اعلیٰ حکام نے پہلی مرتبہ دمشق اور زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اوراس ملک کی حکومت اور زلزلہ زدگان کے لیے امداد بھیجی۔
اس امریکی خبر رساں ادارے نے شام کی عرب لیگ میں واپسی میں ایران کے کردار پر گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ چین کی ثالثی سے ایران اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے معاہدے نے بھی اس مسئلے کو تقویت بخشی۔


مشہور خبریں۔
شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ مل گیا
?️ 2 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ مل گیا،
دسمبر
پاکستان نے بائیڈن حکومت کے سامنے ایک نئی لکیر کھینچ دی
?️ 4 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستانی سکیورٹی اور انٹیلی جنس وفد کے حالیہ
اگست
فلسطین کی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے کثیر الجماعتی کانفرنس کا آغاز
?️ 7 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فلسطین کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے
اکتوبر
عیدالفطر سے قبل پیٹرول کی قیمت 290 روپے فی لیٹر تک پہنچنے کا امکان
?️ 30 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عیدالفطر سے قبل اتوار (31 مارچ) کو پیٹرول
مارچ
اسرائیل کی غزہ کے معاہدے میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش؛امریکہ کو تشویش
?️ 20 دسمبر 2025سچ خبریں:امریکہ کو اسرائیل کے غزہ کے معاہدے میں رکاوٹ ڈالنے کے
دسمبر
غزہ میں خوراک کی امداد حاصل کرنے کی کوشش کے دوران 900 فلسطینی شہید
?️ 17 جولائی 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کے مطابق، 13
جولائی
افغانستان میں منشیات کی کاشت پر پابندی
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:طالبان نے افغانستان میں منشیات کی کاشت پر پابندی عائد کردی
اپریل
پاکستانی میڈیا کی شخصیت کا اسلام آباد کے خلاف موساد کے منصوبے کی ناکامی کا بیان
?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں: ایک مشہور پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان نے اپنے ملک کے
جولائی