?️
سچ خبریں: غزہ میں جنگ کے تناظر میں اپنے جائزے میں، اسرائیل کی صورتحال کے ماہر نے کہا کہ نیتن یاہو کشیدگی کی پالیسی اور غزہ کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، کیونکہ کچھ حاصل کیے بغیر جنگ بندی کرنا ان کے لیے سیاسی خودکشی کے مترادف ہوگا۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز اس روسی نیوز ایجنسی کو دیے جانے والے ایک انٹرویو میں مقبوضہ فلسطین کے سیاسی امور کے تجزیہ کار محمد ہلسہ نے صیہونی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کو قبول کرنے کے نتائج کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کو قبول کرنے کا مطلب بنیامین نیتن یاہو کی سیاسی خودکشی اور ان کی سیاسی حکمرانی کا خاتمہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو اپنے آپ کو بچانے کے لیے کس حد تک جا سکتا ہے؟
مقبوضہ فلسطین کے تجزیہ کار نے مزید کہا کہ دن بہ دن نیتن یاہو کے خلاف اسرائیلی رائے عامہ کے غصے کا دائرہ تنگ ہوتا جا رہا ہے اور ساتھ ہی ساتھ بین الاقوامی برادری کے دباؤ کے باوجود کہ نیتن یاہو غزہ میں انسانیت سوز جنگی جرائم جاری رکھے ہوئے ہیں اس لیے کہ صہیونیوں کے غصے کی آگ کو ٹھنڈا کرنے کے لیے جنگ بندی کو قبول کرنے سے پہلے انہیں کچھ نہ کچھ سیاسی اور عسکری کامیابی حاصل ہونی چاہیے۔
محمد ہلسہ نے کہا کہ نیتن یاہو کو غزہ کے مزید بے دفاع لوگوں کو مارنے کے لیے سبز روشنی دے کر، وائٹ ہاؤس سیاسی میدان میں ان کے لیے لیے مزید پوائنٹس لینے کے لیے وقت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
مقبوضہ فلسطین کے ماہر نے اسرائیل کی موجودہ نازک صورتحال میں امریکی وزیر خارجہ کی معنی خیز موجودگی کے بارے میں اپنے تجزیے میں کہا کہ عوامی عقیدے کے برعکس انتھونی بلنکن کے تل ابیب کے دورے کا مقصد جنگ بندی کے لیے مشاورت کرنا نہیں تھا بلکہ غزہ میں فلسطینی گروہوں کے خلاف فتح کے امکانات کو بڑھانے کے لیے صہیونی کابینہ کے لیے مزید وقت خریدنا تھا۔
ایسی صورت حال میں جب نیتن یاہو کی عدالتی اصلاحات کی پالیسی کے خلاف اسرائیل میں رائے عامہ کا غصہ اب بھی قائم ہے،اسرائیلی سیاسی امور کے ماہر کے مطابق نیتن یاہو فلسطینی مزاحمت کے خلاف اپنی جنگی پالیسی جاری رکھیں گے کیونکہ انہیں اس پالیسی کو جاری سے روکنے والی نہیں ہے
تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ وہ حماس کی قید میں موجود اسرائیلی قیدیوں کے حوالے سے صیہونیوں کی رائے عامہ کے سامنے سوال جواب اور اپنی سیاسی شکست کی ذمہ داری سے بچنے کے لیے جنگ کو طول دینے کی پالیسی جاری رکھیں گے۔
ہلسہ نے غزہ کی پٹی کی مشکل انسانی صورت حال پر امریکی صدر جو بائیڈن کے موقف کے بارے میں بھی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات یقینی ہے کہ واشنگٹن نیتن یاہو کی کابینہ کی حمایت کی اپنی پالیسی جاری رکھے گا۔
مزید پڑھیں: نیتن یاہو کی کابینہ میں اختلافات، وجہ ؟
ان کا کہنا ہے کہ امریکی سیاست داں حماس کے اچانک حملے کے بعد صیہونی حکامت کی سیاسی اور عسکری شکست نیز غزہ کی پٹی میں اسے درپیش مشکلات کے بارے میں صہیونی معاشرے میں ابھرنے والی ذہنیت سے بخوبی واقف ہیں۔
اسی وجہ سے جب تک صہیونی رہنما اس میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کر لیتے وہ انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا خیال پیش کرنے کی جرأت نہیں کریں گے۔ ۔


مشہور خبریں۔
’غزہ منصوبے‘ کو نہیں مانتے، پاکستان آزاد خارجہ پالیسی اپنائے، حافظ نعیم الرحمٰن
?️ 23 نومبر 2025لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا
نومبر
سردار سلیمانی کی انکساری نے انہیں مقبول بنایا
?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں: کویتی ماہر عبداللہ الموسوی السید نے کہا کہ سردار شہید
جنوری
جرمنی کی اپنے شہریوں کو تل ابیب اور بیروت میں سکیورٹی اقدامات کی ہدایت
?️ 26 فروری 2026جرمنی کی اپنے شہریوں کو تل ابیب اور بیروت میں سکیورٹی اقدامات
فروری
مصری پارلیمنٹ ممبر کی اسرائیل کو شدید دھمکی
?️ 15 فروری 2024سچ خبریں: مصری پارلیمنٹ کے نمائندے نے صیہونی حکومت کو رفح میں
فروری
سیلاب متاثرین کیلئے چین کی امدادی سرگرمیاں جاری
?️ 28 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چین نے پاکستان میں تباہ کن مون سون
ستمبر
اسرائیل تباہی کے دہانے پر
?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: اقتصادی امور کے ماہر پروفیسر ڈین بین ڈیوڈ نے زیمان
اکتوبر
ایران کی قدس فورس کے کمانڈر کی اسرائیل کو کھلی دھمکی
?️ 20 اپریل 2021سچ خبریں:ایران کی سپاہ پاسداران کی قدس کے کمانڈر جنرل قاآنی نے
اپریل
سال 2022 میں سونا سب سے منافع بخش اثاثہ بن گیا
?️ 28 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) ’ٹاپ لائن سیکیورٹیز‘ کے جاری کردہ تحقیقی نوٹ کے
دسمبر