سچ خبریں:ایرانی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر کیومرث حیدری کا کہنا ہے کہ ایرانی فوج اپنے ملک کو درپیش ہر خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہے۔
ایرانی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر کیومرث حیدری نے کہا کہ ہماری فوجی توانائی میں اضافے اور پیشرفت کی بنیاد، دفاعی نوعیت کی ہے اور ملک کی مسلح افواج کو طاقتور بنانے نیز سرحدوں کا باوقار طریقے سے تحفظ کرنے پر استوار ہے۔
ایران کی بری فوج کے کمانڈر نے واضح کیا ہے کہ ایرانی فوج، اپنے عوام کے آرام و آسائش کو نقصان پہنچانے والے ہر قسم کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے، انہوں نے کہا کہ ہم اپنی دفاعی طاقت و توانائی کو مضبوط بنانے کی منازل طے کرتی رہیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ ایرانی سپریم کمانڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اکتیس اگست دو ہزار سولہ کے اپنے ایک خطاب میں ایران کے وزیر دفاع، دفاعی و فوجی حکام و ماہرین کو مخاطب کرتے ہوئے ایران کی دفاعی توانائی میں اضافے کو ایران کا مسلمہ حق قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ایسی دنیا میں جس میں اخلاق و وجدان و انسانیت سے عاری تسلط پسند اور منھ زور طاقتیں، ہر طرح کی جارحیت کا ارتکاب کرتی ہیں نیز دیگر ملکوں کو وحشیانہ جارحیت بنانے اور بے گناہ انسانوں کے قتل عام کرنے سے کوئی گریز نہیں کرتیں، دفاعی حملہ اور دفاعی صنعتوں کی توسیع ایران کا فطری حق ہے اس لئے کہ ان منھ زور طاقتوں کو جب تک ایران کی طاقت کا احساس نہیں ہو گا ایران کی سلامتی کا تحفظ نہیں ہو سکے گا۔
مشہور خبریں۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
دسمبر
اداکار جاوید شیخ کا بچپن سے متعلق اہم انکشاف
جولائی
اسلام آباد: ہسپتالوں کو عدم ادائیگی پر لاشوں کی ورثا کو سپردگی میں تاخیر نہ کرنے کی ہدایت
دسمبر
ایران فردو میں 60 فیصد تک یورینیم اضافہ کر رہا ہے: رائٹرز
فروری
امریکہ نے ابھی تک سفری پابندیوں سے متعلق باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا، دفتر خارجہ
مارچ
پاکستان کی جانب سے یوکرین کو دی جانے والی اسلحے کی تفصیلات شائع
فروری
رواں سال ہلاک ہونے والے صیہونی فوجیوں کی تعداد
اگست
پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے معاہدے پر پچھتا رہے ہیں
اکتوبر