?️
سچ خبریں:یورپی پالیمنٹ ممبر کا کہنا ہے کہ امریکہ سعودی عرب کو مارکیٹ کے طور پر انتخاب کر کے اس ملک میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم سے متعلق اپنے سیاسی عہدوپیمان کو پس پشت ڈال رہا ہے۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنی انتخابی مہم کے دوران سعودی عرب کو ایک پسماندہ اور الگ تھلگ ملک میں تبدیل کرنے کا وعدہ کیا تھا جس کے باعث جنوری 2021 ء میں بائیڈن کے وائٹ ہاؤس میں داخل ہوتے ہی ریاض اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات میں تناؤ پیدا ہوا،البتہ سعودی عرب کے انسانی حقوق کے ریکارڈ، جمال قاشقجی کے قتل اور یمن جنگ جیسے مسائل اٹھائے جانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید تلخی آئی۔
جبکہ بائیڈن نے اپنی صدارت کے آغاز میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کے مسائل پر توجہ مرکوز کی ہے ، تاہم اب وہ مشرق وسطیٰ کے دورے پر سعودی شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں۔
بعض تجزیہ کاروں کے مطابق حالیہ دنوں میں ریاض کے بارے میں واشنگٹن کا نظریہ بدل گیا ہے اور امریکی صدر اپنے آئندہ دورہ سعودی عرب کے موقع پر اپنے مخصوص مقاصد کی تکمیل کے لیے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا چاہتا ہے۔
اس حوالے سے یورپی پارلیمنٹ کی رکن کلیئر ڈیلی نے کہا کہ یوکرین کی جنگ کے بعد سے سعودی عرب کی سودے بازی کی طاقت میں ڈرامائی اضافہ ہوا ہے جبکہ یوکرین جنگ کے جواب میں یورپ نے روس پر پابندیاں عائد کی تھیں جس کی لپیٹ میں روس کی وہ درآمدات بھی آتی ہیں جن پر یورپ کا بہت زیادہ انحصار ہے۔
کلیئر ڈیلی نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور امریکہ کے قریبی تعلقات رہے ہیں لہٰذا امریکہ اب بھی اس ملک کو مارکیٹ کے طور پر انتخاب کر سکتا ہے، اگچہ سعودی عرب نے توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے تیل کی پیداوار بڑھانے سے انکار کر دیا ہے، تاہم یہ سودے بازی کا ایک واضح موقف ہے جس کے نتیجہ میں امریکہ سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم سے متعلق اپنے سیاسی عہدوپیمان کو پس پشت ڈال رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
ہوا میں پولن کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا
?️ 4 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} پولن الرجی سنٹر نے وارننگ جاری کی ہے
مارچ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو بری الذمہ کرنے کی کوشش ہے
?️ 13 دسمبر 2025 ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو بری الذمہ کرنے کی کوشش ہے
دسمبر
معمولی رشوت کے ذریعہ اسرائیلی فوجی اڈے میں داخلہ ممکن:عبرانی میڈیا
?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں:عبرانی زبان میڈیا رپورٹ نے انکشاف کیا ہے کہ چند ٹھیکیدار
نومبر
ہیگسیٹ نے پینٹاگون کی منصوبہ بندی کے اعلیٰ عہدیدار کو کیا برطرف
?️ 29 اکتوبر 2026سچ خبریں: سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ
اکتوبر
غزہ میں قحط اور فاقہ کشی کے بارے میں برطانوی ڈاکٹر کا بیان؛ "بچوں کی صرف ‘جلد اور ہڈیاں’ رہ گئی ہیں
?️ 22 جولائی 2025سچ خبریں: جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس کے ناصر
جولائی
سازشوں کا مقابلہ کرنے سے دریغ نہیں کریں گے:یمن
?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے یمنی عوام کے
مارچ
سعودی عرب میں سرکاری اہلکاروں کو حراست میں لینے کی مہم جاری
?️ 17 اپریل 2022سعودی حکام نے کل رات رشوت ستانی، غبن، بدعنوانی اور منی لانڈرنگ
اپریل
سام سنگ نے ’اے‘ سیریز کے فون پیش کردیے
?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں: اسمارٹ موبائل فون بنانے جنوبی کوریا کی ملٹی نیشنل کمپنی
دسمبر