?️
سچ خبریں:یمنی قومی نجات حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے ایک رکن نے بتایا کہ جنگ اور تنازعات کو بھڑکانے والے امریکی بیانات بائیڈن انتظامیہ کے امن نقطہ نظر کے بارے میں دعوؤں پر سوالیہ نشان لگا رہے ہیں۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق صنعا میں یمنی قومی نجات حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے ایک ممبر نے امریکی حکومت کے قیام امن کے نقطہ نظر کے دعووں پر تنقید کی۔
عبد الملک العجری نے کہا کہ امریکی ایلچی نے سعودی عرب کی پیش کش کے علاوہ کوئی اور پیش کش نہیں کی جبکہ بائیڈن کے جنگ مخالف بیانات انتخاب کا دوران ختم ہوتے ہی ٹھنڈے بستے میں چلے گئے، دوسری طرف واشنگٹن جنگ اور جارحیت کی حوصلہ افزائی کرنے کی اپنی پرانی پالیسیوں کی طرف لوٹ آیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بائیڈن خطے میں موجود کچھ بحرانوں کو کم کرنا چاہتے تھے اور ان کا خیال تھا کہ وہ امن کی آڑ میں جارحیت کے ہتھکنڈے کو عملی جامہ پہناسکتے ہیں ، لیکن شکست کے بعد انہوں نے تنازعات پر اکسانے کی پالیسی کا رخ کیا، العجری نے مزید کہاکہ امریکہ القاعدہ اور داعش کے ساتھ مل کر لڑ رہا ہے تاہم کوئی اس کے بارے میں بات نہیں کررہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ القاعدہ البیضا ، تعز اور دیگر علاقوں میں جارحیت پسند اتحاد کے شانہ بشانہ لڑ رہی ہے لیکن امریکیوں نے اسے نظر انداز کرنے کی کوشش کی ہے۔


مشہور خبریں۔
آئی ایم ایف کی گورننس اور بدعنوانی کی تشخیصی رپورٹ میں مالیاتی بدنظمی پر کڑی تنقید
?️ 26 نومبر 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) اپنا
نومبر
پی ٹی آئی کے سینیئر رہنماوں کا جہانگیر ترین سے اظہار یکجہتی
?️ 12 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) ہفتے کو سیشن کورٹ میں پیشی سے قبل پی ٹی
اپریل
مزاحمت کے محور کی اہم پیشرفت
?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: تل ابیب کے مرکز میں یمنی مسلح فوج کے کل کے
جولائی
واشنگٹن پوسٹ: قطر پر اسرائیل کے حملے نے امریکی حمایت پر عربوں کا اعتماد متزلزل کردیا
?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ
ستمبر
کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیر اعظم
?️ 13 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے یوم شہدائے کشمیر پر
جولائی
اقوام متحدہ کا مرکزی دفتر امریکہ سے منتقل کیا جائے:روس
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:روس نے اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر کو نیویارک سے کسی
ستمبر
نیتن یاہو کے گھر پر ڈرون حملہ؛ خود کہاں تھے؟
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: دفتر وزیر اعظم صیہونی ریاست نے آج صبح ہونے والے
اکتوبر
صیہونی ایران اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے پریشان
?️ 27 مارچ 2023سچ خبریں:جب کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی
مارچ