?️
سچ خبریں:نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن کے سکریٹری جنرل نے ایک انٹرویو میں 6 جنوری کو امریکی کانگریس پر ٹرمپ کے حامیوں کے مہلک حملے کو نیٹو اقدار پر حملہ قرار دیا۔
نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن کے سکریٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ نے 6 جنوری کو امریکی دارالحکومت پر ہونے والے حملے کو نیٹو اقدارپر حملہ قرار دیا،اسٹولٹن برگ نے Axius کو دیے جانے والے اپنے ایک انٹرویو میں کہاکہ میں اسے ریاستہائے متحدہ کے بنیادی جمہوری اداروں اور اس کے نتیجے میں نیٹو کی بنیادی اقدار پر حملے کے طور پر دیکھتا ہوں۔
انہوں نے برسلز میں نیٹو کے ہیڈ کوارٹر میں گزشتہ پیر کو ریکارڈ کیے گئے ایک انٹرویو میں کہاکہ مجھے یقین ہے کہ امریکہ پہلے ہی مشکل وقت اور بحرانوں سے گزر چکا ہے اور ہمیشہ جمہوری اداروں کے لیے مضبوط عزم کے ساتھ ان سے نکلا ہے،انہوں نے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا اتحادی مضبوط جمہوریت کے ساتھ باقی رہے گا۔
یادرہے کہ گذشتہ سال 6 جنوری کوامریکی کانگریس 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج کی منظوری کے لیے الیکٹورل کالج کے ووٹوں کی گنتی کر رہی تھی کہ کچھ امریکی قانوز گزاروں نے ٹرمپ سے پرامن طریقے سے مظاہرے کرنے کے لیے کہاتاہم ٹرمپ کے حامی بڑی تعداد میں کانگریس پر حملہ کیا اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے بعد عمارت اور اس کے مختلف کمروں میں گھس گئے۔
واضح رہے کہ اس حملے میں ایک پولیس افسر سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے،امریکی کانگریس کی عمارت پر ٹرمپ کے حامیوں کے حملے نے ان کے کانگریس کے دوسرے مواخذے کی نشاندہی کی۔ تاہم امریکی سینیٹ میں ٹرمپ کے مواخذے کی ریپبلکنز نے مخالفت کی اور ناکام رہے۔
قابل ذکر ہے کہ سابق امریکی صدر نے کبھی بھی اس حملے کی مذمت نہیں کی جبکہ حال ہی میں اپنے حامیوں کا دفاع کیا جنہوں نے 6 جنوری کو امریکی کانگریس پر اپنے مہلک حملے کے دوران ان کے نائب مائیک پینس کو پھانسی دینے کی دھمکی دی تھی۔
مشہور خبریں۔
حکومت عوام کی مشکلات کم اور ان کو سہولیات دینے کی کوشش کر رہی ہے
?️ 8 دسمبر 2021پشاور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں
دسمبر
ہزاروں برطانوی ڈاکٹروں کی ہڑتال
?️ 14 جون 2023سچ خبریں:ہزاروں برطانوی ڈاکٹر اپنی کم تنخواہوں کے خلاف بدھ سے تین
جون
پاکستان بہت جلد علاقے کا لیڈر بنا جائے گا
?️ 9 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ پاکستان70 کی
دسمبر
بیروت میں صیہونی مظالم اور لبنانی حکومت کے لیے ایک انتباہی اشارہ
?️ 7 جون 2025سچ خبریں: عیدالاضحی کے موقع پر بیروت کے نواحی علاقوں پر صیہونیوں
جون
ایمن الظواہری کا جنازہ نہیں ملا:طالبان
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں:کابل شہر میں القاعدہ کے رہنما کی ہلاکت کے امریکی دعوے
اگست
غزہ جنگ میں صہیونی حکومت کو 38 ارب ڈالر کا بھاری نقصان
?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: معاشی اخبار کالکالیسٹ کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی ریاست کی
مئی
اسرائیلی حکام نے اپنے وزراء پر برطانوی حکومت کی پابندیوں پر ردعمل ظاہر کیا ہے
?️ 10 جون 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکام نے برطانوی حکومت کی طرف سے داخلی سلامتی
جون
صدر جو بھی قدم اٹھائیں گے اسے عمران خان کی مکمل حمایت حاصل ہوگی، فواد چوہدری
?️ 18 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور
نومبر