سچ خبریں:امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن اس ملک کےصدر بائیڈن کےساتھ ملاقات کے بعد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، اطلاعات کے مطابق امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں،تاہم امریکی وزیردفاع میں کورونا کی معمولی علامات پائی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے خود کوگھرپرقرنطینہ کرلیا، وہ آئندہ چند روز تک گھرسے کام کریں گے اورورچوئل میٹنگز میں حصہ لیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ نئے سال کے موقع پر اور سفر میں اضافے کی وجہ سے امیکرون وائرس اپنے عروج پر پہنچ ہے،امریکی صدر بائیڈن نے وعدہ کیا کہ ان کی حکومت جانچ کی سہولیات کی کمی کو پورا کرے گی نیز وائٹ ہاؤس کے سینئر ایڈوائزر برائے متعدی امراض ڈاکٹر انتھونی فوکی کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کو امریکی گھریلو پروازوں کے مسافروں کے لیے ویکسینیشن کرنی چاہیے،یادرہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم کے مریضوں میں تیزی سے اضافے نے امریکی اسپتالوں اور صحت کی دیکھ بھال کے نظام پر بہت دباؤ ڈالا ہے جسے لے کر اس ملک کے طبی عملے میں تشویش پائی جاتی ہے۔
امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے ویکسینیشن کرائی ہوئی تھی اوراکتوبرمیں بوسٹر ڈوز بھی لی تھی۔
مشہور خبریں۔
لوگ ہماری حکومت کی مشکلات کو سمجھتے ہیں: شبلی فراز
جنوری
پورے ملک میں انتخابات ایک ساتھ کرانے کی درخواست پر سماعت شروع
اپریل
معذور افراد بھی اینڈرائڈ فون استعمال کرسکیں گے
ستمبر
جو بھی آگ سے کھیلے گا وہ جل جائے گا
جولائی
روس یوکرین تنازعہ کیسے حل ہو سکتا ہے پاکستان نے فارمولا دے دیا۔
مارچ
ملک میں کورونا کی صورت حال سنگین ہونے کا خطرہ
جولائی
12 سال بعد دمشق میں سعودی قونصل خانہ کھولنے کا اعلان
مارچ
نیتن یاہو غزہ کے سلسلے میں ٹرمپ کے موقف کے منتظر
نومبر