امریکہ یمن کے خلاف اپنے غیر انسانی سلوک کو روکے :یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ممبر

یمن

?️

سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن نے انصار اللہ تحریک کے نام کو دہشت گردی کی فہرست سے ہٹانے کے امریکی فیصلے پر ردعمل کا اظہار کیا۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے بیان میں انصار اللہ کے خلاف سابقہ حکومت کی غلط کاریوں کی نشاندہی کی گئی ہے، الحوثی نے مزید کہا کہ بلنکین کے بیان سے اس حقیقت کی نشاندہی ہوتی ہے کہ یمن کے دشمنوں نے وطن کے دفاع کے لئے انصار اللہ کے جائز اقدامات کو تسلیم کیا ہےن انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے امریکہ کا پیچھے ہٹنا ایک مثبت قدم ہے، ہم یمن پر حملے اور اپنے ملک کے محاصرے کی حمایت میں اس ملک کے برے سلوک کو روکنے کے لئے امریکہ کے نئے فیصلوں کا انتظار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے اعلان کیا تھا کہ وہ یمن کی انصاراللہ تحریک کا نام اس ملک کی جانب سے جاری کی جانے والی دہشت گردی کی فہرست سے 16 فروری 2021 کو نکال دیں گے، انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ یمن کے امن ، استحکام اور سلامتی کو خطرہ بنانے والے اقدامات کے لئے انصار اللہ کے رہنما جیسے عبدالمالک الحوثی ، عبد الخالق بدرالدین الحوثی اور عبداللہ یحیی الحکیم ایگزیکٹو آرڈر 13611 کے تحت پابندیوں کے تحت رہیں گے۔

واضح رہے امریکہ کی پشت پناہی میں پچھلے چھ سال سے یمن کے خلاف جارحیت جاری ہے اور عالمی برداری بجائے اس کے جارحین کے خلاف کوئی اقدام کرئے الٹا نہتے یمنیوں جو اپنے ملک کا دفاع کررہے ہیں ، کے خلاف قانون پاس کرتی ہے اور امریکہ کی جانب سے اس ملک کی عوامی تنظیم کو دہشتگرد قرار دیے جانے کے فیصلہ پر بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

مشہور خبریں۔

مسجدالاقصی پر 26 سال سے جاری حملے اور فلسطینیوں کا قتل عام، تفصیلی جائزہ

?️ 28 ستمبر 2026سچ خبریں:ایریل شارون کے 2000 میں مسجدالاقصیٰ میں داخلے کے بعد فلسطین

عام انتخابات کی ٹائم لائن پر سیاسی جماعتوں کا ملا جلا ردعمل

?️ 22 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے عام

پی ٹی آئی قیادت نے بانی کے علاج پر اطمینان کا اظہار کیا، پھر بھی پراپیگنڈا کیا گیا۔ محسن نقوی

?️ 17 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے

حکومت نے ’بیک ڈور رابطوں‘ میں طویل مدتی عبوری حکومت کی تجویز دی، اسد قیصر

?️ 30 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور

اقوام متحدہ میں بینیٹ کی تقریرکا اسرائیلیوں نے مذاق اڑایا

?️ 28 ستمبر 2021سچ خبریں: اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی قیادت میں لیکود پارٹی نے

مغربی ممالک میں مہنگائی ان کی اپنی غلطیوں کا نتیجہ ہے: پیوٹن

?️ 10 جون 2022سچ خبریں:  روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس

صیہونی انتخابات کے امیدواروں میں کوئی فرق نہیں، سب لبنان کے خلاف جارحیت کے حامی ہیں: حزب اللہ

?️ 30 اکتوبر 2026سچ خبریں:حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ شیخ علی الدعموش نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے