?️
سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن نے انصار اللہ تحریک کے نام کو دہشت گردی کی فہرست سے ہٹانے کے امریکی فیصلے پر ردعمل کا اظہار کیا۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے بیان میں انصار اللہ کے خلاف سابقہ حکومت کی غلط کاریوں کی نشاندہی کی گئی ہے، الحوثی نے مزید کہا کہ بلنکین کے بیان سے اس حقیقت کی نشاندہی ہوتی ہے کہ یمن کے دشمنوں نے وطن کے دفاع کے لئے انصار اللہ کے جائز اقدامات کو تسلیم کیا ہےن انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے امریکہ کا پیچھے ہٹنا ایک مثبت قدم ہے، ہم یمن پر حملے اور اپنے ملک کے محاصرے کی حمایت میں اس ملک کے برے سلوک کو روکنے کے لئے امریکہ کے نئے فیصلوں کا انتظار کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے اعلان کیا تھا کہ وہ یمن کی انصاراللہ تحریک کا نام اس ملک کی جانب سے جاری کی جانے والی دہشت گردی کی فہرست سے 16 فروری 2021 کو نکال دیں گے، انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ یمن کے امن ، استحکام اور سلامتی کو خطرہ بنانے والے اقدامات کے لئے انصار اللہ کے رہنما جیسے عبدالمالک الحوثی ، عبد الخالق بدرالدین الحوثی اور عبداللہ یحیی الحکیم ایگزیکٹو آرڈر 13611 کے تحت پابندیوں کے تحت رہیں گے۔
واضح رہے امریکہ کی پشت پناہی میں پچھلے چھ سال سے یمن کے خلاف جارحیت جاری ہے اور عالمی برداری بجائے اس کے جارحین کے خلاف کوئی اقدام کرئے الٹا نہتے یمنیوں جو اپنے ملک کا دفاع کررہے ہیں ، کے خلاف قانون پاس کرتی ہے اور امریکہ کی جانب سے اس ملک کی عوامی تنظیم کو دہشتگرد قرار دیے جانے کے فیصلہ پر بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
مشہور خبریں۔
حریت کانفرنس کا مسئلہ کشمیر کو مذاکراتی عمل کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور
?️ 15 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
مارچ
ن لیگ پی ٹی آئی کے ساتھ کیا کر رہی ہے؟عمر ایوب
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بیان دیا
اگست
زیلنسکی کو بائیڈن کی قانونی حمایت!
?️ 12 جولائی 2023سچ خبریں:کچھ دن پہلے، جو بائیڈن نے اپنے تازہ بیان میں ایک
جولائی
یمن میں سعودی عرب کی بگڑتی حالت
?️ 21 نومبر 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے آج سعودی عرب کے دارالحکومت
نومبر
پنجاب پر اسموگ کا راج برقرار، لاہور آج بھی آلودہ ترین شہر
?️ 9 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں دھند اور اسموگ کا راج برقرار ہے
نومبر
ہتھیار دیں گے لیکن کسی کو مارنا نہیں؛امریکی منطق
?️ 22 مئی 2023سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر نے کہا ہے کہ
مئی
اسلامی تعاون تنظیم کا صیہونی حملوں پر ردعمل
?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں: اسلامی تعاون تنظیم نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے مسلمانوں
ستمبر
کیا صیہونی غزہ میں زمینی حملہ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں؟صیہونی تجزیہ نگار کا اظہارخیال
?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں: اردن کے عسکری تجزیہ کار فائز الدویری نے تل ابیب
نومبر