?️
سچ خبریں:امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے دعویٰ کیا کہ واشنگٹن جاسوسی بیلون کے معاملے میں امریکہ اور چین کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی پر قابو پانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے چینی حکمراں جماعت کے خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی کو بتایا کہ واشنگٹن چینی جاسوس بیلونز کو لے کر دونوں ممالک کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی پر قابو پانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
یاد رہے کہ یہ خبر واشنگٹن پوسٹ نے وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے شائع کی اور لکھا کہ یہ بیجنگ اور واشنگٹن کے تعلقات میں برف کے پگھلنے کی ممکنہ علامت ہو سکتی ہے
واضح رہے کہ سلیوان اور وانگ یی نے اس ہفتے ویانا میں ملاقات کی اور دو دنوں میں 8 گھنٹے تک ایک دوسرے سے بات کی،جبکہ چینی اور امریکی حکام نے پہلے یہ دعویٰ کیا تھا کہ دونوں حکام کے درمیان بات چیت فوری طور پر ختم ہو گئی۔
واشنگٹن پوسٹ کے حوالے سے سینیئر امریکی عہدیدار نے بات چیت کو تعمیری اور ایماندارانہ قرار دیا،کہا جاتا ہے کہ اس ملاقات کے دوران سلیوان نے چین میں زیر حراست امریکی شہریوں کا معاملہ بھی اٹھایا اورانسداد منشیات کی کاروائیوں نیز تائیوان سمیت علاقائی سلامتی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔
امریکی عہدیدار نے کہا کہ یہ ملاقات اس تناظر میں ہوئی ہے کہ ریاستہائے متحدہ امریکہ اور عوامی جمہوریہ چین اعلیٰ سطحی رابطوں کو بڑھانے اور مواصلاتی چینلز کو برقرار رکھنے نیز مسابقت کا انتظام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، امریکی عہدیدار نے امریکی فضائی حدود میں چینی جاسوس بیلونز کے داخلے کو ایک غیر متوقع واقعہ قرار دیا اور کہا کہ جو بائیڈن انتظامیہ اب اس سے آگے بڑھنے کی کوشش کر رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
عرب ممالک کا شنگھائی تنظیم میں شمولیت کا رجحان
?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:بعض بین الاقوامی ماہرین نے اعلان کیا کہ کثیر قطبی نظام
اپریل
اردن کے خلاف صیہونی حکومت کے سفارتی لٹریچر میں تندی
?️ 19 اپریل 2022سچ خبریں: مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ پر تل آویو کے
اپریل
سوئنگ ریاستوں میں ٹرمپ اور ہیرس کے درمیان سنسنی خیز دوڑ
?️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکہ میں صدارتی انتخابات میں صرف دو ہفتے باقی رہ گئے
اکتوبر
فرانسیسی اپوزیشن رہنما کا اس ملک کے صدر سے اہم مطالبہ
?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: فرانس کی دائیں بازو کی انتہا پسند جماعت کی رہنما
ستمبر
ای ووٹنگ اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا فیصلہ حتمی ہے
?️ 14 جولائی 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں فواد
جولائی
تمام محاذوں پر جنگ بند ہونی چاہیے: ہاریٹز
?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: Haaretz اخبار کے مطابق اسرائیل کو تمام محاذوں پر جنگ
اکتوبر
اسلام آباد:حسان نیازی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
?️ 21 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پولیس کی
مارچ
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کا مقبول بٹ اور افضل گورو کو خراج عقیدت
?️ 10 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں)کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ نے
فروری