?️
سچ خبریں:اردن اور متحدہ عرب امارات نے صیہونی حکومت کے ساتھ موسمیاتی بحران، شمسی توانائی کی پیداوار اور پانی کو صاف کرنے کی سہولیات کے قیام کے حوالے سے مفاہمت کی ایک مشترکہ یادداشت پر دستخط کیے ہیں جبکہ معاہدے پر دستخط کے موقع پر امریکی نمائندہ خصوصی برائے موسمیاتی امور جان کیری بھی موجود تھے۔
مصر میں اسرائیلی سفارت خانے نے منگل کو ٹویٹ کیا کہ اسرائیل، اردن اور متحدہ عرب امارات نے موسمیاتی بحران، شمسی توانائی کی تخلیق اور پانی کو صاف کرنے کی سہولیات کی تعمیر سے متعلق ہر چیز پر مشترکہ کاروائی کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں،رپورٹ کے مطابق یادداشت پر دستخط کی تقریب میںجو دبئی ایکسپو کمپلیکس میں منعقد ہوئی،جان کیری امریکہ کے خصوصی نمائندے برائے موسمیاتی امور، صہیونی وزیر توانائی کرین الاہرار اور اماراتی وزیر برائے توانائی مریم المہری نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے موسمیاتی اور خوراک کی حفاظت اور اردن کے پانی اور آبپاشی کے وزیر محمد النجار موجود بھی تھے،قابل ذکرہے کہ اس معاہدے پر دستخط کرنے میں ایک امریکی عہدہدار کی موجودگی اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں اسرائیل کے ساتھ بحرین اور متحدہ عرب امارات کے سمجھوتہ کے معاہدے پر دستخط کی یاد دلا ئی ہے۔
اردن کی وزارت پانی و آبپاشی کے ترجمان عمر سلامہ نے کہا کہ ان کے ملک اور صیہونی حکومت کے درمیان طے پانے والی مفاہمت کی یادداشت کے نتیجہ میں 2022 تک اردن کو 200 ملین کیوبک میٹر پانی تک رسائی فراہم کرنے کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی کے عمل میں داخل ہونا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایم او یو پر دستخط تکنیکی اور قانونی طور پر کوئی معاہدہ نہیں ہے اور اردن کی جانب سے پانی کی یہ مقدار حاصل کیے بغیر اس پر عمل درآمد نہیں کیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
ملک ریاض گواہی دیں گے بطور وزیراعظم ان سے کوئی ذاتی یا مالی فائدہ نہیں اٹھایا، عمران خان
?️ 23 جنوری 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین
جنوری
مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی میں واحد بڑی جماعت بن کر سامنے آئی، اسحٰق ڈار کا دعویٰ
?️ 9 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان مسلم لیگ (ن) رہنما سینیٹر اسحٰق ڈار نے
فروری
مشرقی شام میں دہشتگردانہ حملہ؛10 عام شہری شہید
?️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں:مشرقی شام کے صوبے دیر الزور میں آئیل فلیڈ میں کام
دسمبر
غزہ جنگ میں اسرائیل کی چولیں ہل گئیں
?️ 19 جون 2024سچ خبریں: مغربی ایشا کے امور کے ماہر نے صیہونی حکومت کی
جون
اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی پر بات چیت جاری ہے:صیہونی میڈیا
?️ 23 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ
مئی
سول و عسکری تنصیبات پر حملے پاکستان کےخلاف جنگ ہیں، وزیر دفاع
?️ 19 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے
مئی
کراچی سمیت ملک بھر میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی
?️ 12 جولائی 2022کراچی: (سچ خبریں)صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) سندھ نے
جولائی
ٹرمپ پلان کی شقوں کے لیے حماس کا معیار
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی نیوز ایجنسی بلومبرگ نے اپنی ایک رپورٹ میں امریکی صدر
اکتوبر