🗓️
سچ خبریں:یمنی انصار اللہ تحریک کے رہنما نے یوم عاشورہ کے موقع پر ایک تقریر میں کہاکہ ہمارا نعرہ ذلت قبول نہ کرنا ہے جس سے امریکہ کی شکست واضح ہے۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی انصار اللہ تحریک کے رہنما عبدالمالک الحوثی نے یوم عاشورہ کے موقع پر ایک تقریر میں کہاکہ عاشورہ کی تقریب کا انعقاد کے شہداء کے سربراہ امام حسین سے وفاداری کا اظہار ہے، انہوں نے مزید کہاکہ امام حسین ایک نازک مرحلے میں اور ایک تاریخی لمحے میں جو اسلامی امت کے مستقبل کے لیے اہم ہے اٹھ کھڑے ہوئے۔
یمنی انصار اللہ تحریک کے رہنما نے زور دیتے ہوئے کہاکہ بنی امیہ کے جاہلانہ ورثے اور عصری طاغوت کے درمیان مماثلت ہے جس کےسربراہ امریکہ ، اسرائیل اور ان کے حواری ہیں، انہوں نے کہاکہ ایک اسلامی قوم کے طور پر ، ہمیں آزادی حاصل کرنا چاہیےکیونکہ جھوٹ قوم کو امریکہ اور اسرائیل کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی طرف لے جاتا ہے،نیز اس وقت ضرورت ہے کہ فلسطینی عوام کی مدد اورمزاحمتی تحریک کی حمایت کی جائے نیزصہیونیوں فلسطین سے باہر نکال پھینکا جائے۔
الحوثی نے اس بات پر زور دیا کہ لبنان ، شام ، عراق ، بحرین اور دیگر ممالک کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑے ہونا اس وقت حق پر ہونے کی علامت ہے۔
انھوں نے کہا کہ حق یہ ہےکہ مسلمانوں کے اتحاد کے درمیان اور بھائی چارہ پیدا کرنے کی کوشش کی جائے اور باطل یہ ہے کہ مسلمانوں میں نفرت پیدا کی جائے اور انہیں تقسیم کرنے کی کوشش کی جائے،یمنی انصار اللہ تحریک کے رہنما نے مزید کہاکہ ہماری پیاری یمنی قوم امریکی اور سعودی دشمنوں کا مقابلہ کرنے میں حق پر ہے ،ان دشمنوں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے اور وہ گھناؤنے جرائم کا ارتکاب کرتے ہیں۔
الحوثی نے کہا کہ باطل یہ ہے یمن سے دشمنی کی جائے یا اس کی جنگ کا جواز بنایا جائے یا جرائم اور اس کے محاصرے میں خاموشی اختیار کی جائے،یہ ہمارا حق ہے کہ ہم طاقت اور مزاحمت کے عناصر کو مضبوط کریں اور اپنے اندرونی محاذ کو دشمنوں کی سازشوں سے بچائیں۔
مشہور خبریں۔
پیپلز پارٹی کے اویس قادر شاہ سندھ اسمبلی کے 12ویں اسپیکر منتخب
🗓️ 25 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) پیپلزپارٹی کے سید اویس قادر 111 ووٹ لے کر
فروری
ترکی میں سیکڑوں قیدیوں کی خودکشی اور جیلوں کے سنگین حالات
🗓️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں: ریپبلکن پیپلز پارٹی کے ایک نائب کی رپورٹ کے مطابق
دسمبر
سندھ میں کورونا پابندیاں مزید دو ہفتے برقرار رہیں گی
🗓️ 22 مئی 2021سندھ(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا
مئی
سعودی حکام کا قانونی خلا کو پُر کرنے کے لیے تلوار کا سہارہ
🗓️ 26 مئی 2022سچ خبریں:2015 کے آغاز سے لے کر مارچ 2022 کے آخر تک،
مئی
لابیوں کا بادشاہ؛ امریکی سیاسی نظام نے بن سلمان کو کیسے بری کر دیا؟
🗓️ 22 نومبر 2022سچ خبریں:امریکی حکومت کی جانب سے سعودی ولی عہد کو سرکاری طور
نومبر
حکمرانی پر انحصار یورپ کا غیر واضح مستقبل
🗓️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں: یوکرین میں جنگ کے جاری رہنے اور اس
دسمبر
مودی حکومت نے تحریک حریت جموں وکشمیر پر پابندی عائد کردی
🗓️ 31 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
دسمبر
عمران خان کا ممنوعہ فنڈنگ سے تعلق ثابت کرنے میں ایف آئی اے ناکام
🗓️ 6 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) نے آبزرویشن
اپریل