امریکہ نائن الیون حملوں کے بعد اپنے مقاصد میں ناکام رہا ہے: جارج ٹاؤن یونیورسٹی کی پروفیسر

یونیورسٹی

?️

سچ خبریں:جارج ٹاؤن یونیورسٹی کی پروفیسر نے وائٹ ہاؤس کے ذریعہ دہشت گردی کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ افغانستان پر حملے کے باوجود نائن الیون کے حملوں کے بعد اپنے مقاصد میں ناکام رہا ہے۔

جارج ٹاؤن یونیورسٹی کی پروفیسر شیرین ہنٹر  نے ہفتے کے روز آئی آر این اے  کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے 9/11 کے 20 سال بعد امریکہ کے اہداف پورے ہونے کا ذکر کیا  اور کہا کہ مجھے یقین ہے کہ امریکہ اپنے اہداف میں ناکام ہوچکا ہے  جو یقینا ناقابل رسائی تھے،انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے 2001 کے بعد اور افغانستان پر حملے کے بعد بھی کئی غلطیاں کیں جنہوں نے صورتحال کو کو مزید پیچیدہ بنا دیا، اس نے افغانستان میں سعودی عرب اور پاکستان کا ہاتھ چھوڑ دیا۔

بین الاقوامی امور کی تجزیہ کار نے مزید کہاکہ ایران نے 2001 اور 2002 میں افغانستان کے بارے میں امریکہ کے ساتھ بات چیت کی  لیکن بدقسمتی سے امریکی حکومت کے سربراہوں نے ایران کے ساتھ تعاون کرنے سے انکار کر دیا،ہنٹر نے کہا کہ جب امریکہ نے افغانستان پر حملہ کیا تووہ ایک نئی قومی ریاست بنانا چاہتا تھا جبکہ یہ  بہت سادہ لوہی تھی کیونکہ ریاستیں اور قومیں بنائی نہیں جاتیں بلکہ قومیں اپنی پوری تاریخ میں تشکیل پاتی ہیں،انہوں نے مزید کہاکہ امریکی ریاست سازی کے منصوبے کی ناکامی میں  امریکہ نے افغانستان کے اندر بہت سی غلطیاں کیں جبکہ اس ملک میں شدید بدعنوانی اور افغان رہنماؤں کی لالچ نے اس منصوبے کی ناکامی میں اہم کردار ادا کیا۔

بین الاقوامی تعلقات کی پروفیسر نے مزید کہاکہ درحقیقت ناقابل عمل اہداف ، امریکی غلطیاں ، افغانستان کی خاص خصوصیات اور افغان رہنماؤں میں وسیع پیمانے پر بدعنوانیاں،  یہ سب امریکی منصوبوں کی ناکامی کا باعث بنی ہیں،ہنٹر نے کہا کہ القاعدہ کی شاخیں اب بھی افغانستان کے مختلف حصوں میں دیگر عنوانات کے تحت موجود ہیں،تاہم یہ کہا جا سکتا ہے کہ امریکہ ان دہشت گرد گروہوں کو ختم کرنے میں نسبتا کامیاب رہا جو بعض اوقات امریکہ کے خلاف دہشت گردانہ کاروائیوں پر اکساتے ہیں  لیکن وہ ان گروہوں کو ختم نہیں کر سکا۔

 

مشہور خبریں۔

ہفتہ وار مہنگائی بدستور 37 فیصد سے زائد

?️ 7 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حساس قیمت انڈیکس (ایس پی آئی) سے پیمائش

بھارت میں کورونا وائرس کی شدید لہر، ایک ہی دن میں ہزاروں کیسز سامنے آگئے

?️ 18 مارچ 2021نئی دہلی (سچ خبریں)  بھارت میں ایک بار پھر کورونا وائرس کی

صیہونیوں سے دوستی میں بہت فائدہ ہے:سعودی عرب

?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ صیہونی حکومت کے ساتھ عرب

صیہونیوں نے غزہ کے طبی بنیادی ڈھانچے کے ساتھ کیا کیا ہے؟غزہ کے صحرائی اسپتالوں کے ڈائریکٹر کا انٹرویو

?️ 8 فروری 2025سچ خبریں:غزہ کے صحرائی اسپتالوں کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مروان الہمص نے ایک

غزہ میں جاری مظالم کے ردعمل میں نیویارک میں مظاہرہ

?️ 14 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی حامیوں کے احتجاج اور بچوں

72 فیصد صہیونی غزہ جنگ کے خاتمے اور قیدیوں کے تبادلے کے خواہاں

?️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں:ایک سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ 72 فیصد

صیہونی حکومت کے سب سے بڑے جاسوس غبارے کا مقصد ؟

?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:Yediot Aharonot اخبار نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے سب

صیہونی فوج کی بھونڈی حرکات

?️ 31 مئی 2021سچ خبریں:صیہونی فوج نے سوشل میڈیا پر اپنی خواتین فوجیوں کی ہیجان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے