🗓️
سچ خبریں:لبنانی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے کہا کہ امریکہ لبنان کو اپنے علاقائی پانیوں سے تیل اور گیس نکالنے کی اجازت نہیں دے رہا۔
لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمت کے وفادار دھڑے کے ایک رکن حسین الحاج حسن نے کہاکہ ہم سیاست سے متعلق اندرونی مسائل، اقتصادی انحصار کے ساتھ ساتھ محاصرے اور پابندیوں سے متعلق بیرونی حالات کی وجہ سےاپنے ملک میں ایک مشکل صورتحال سے گزر رہے ہیں۔
یادرہے کہ لبنان گزشتہ دو سالوں سے قومی کرنسی (لیرا) کی قدر میں تیزی سے کمی، ادویات، ایندھن اور دیگر بنیادی اشیاء کی قلت کے ساتھ ساتھ اپنے شہریوں کی قوت خرید میں زبردست کمی کا شکار ہے، خاص طور پر اگست 2020 میں بیروت کی بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے کے بعد اس ملک کو معاشی بحران کا سامنا ہے۔
الحاج حسن نے کہا کہ لبنان غریب ملک نہیں ہے لیکن امریکہ لبنان کو سیاسی وجوہات کی بنا پر اپنے تیل اور گیس کے وسائل سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دیتا، اگر ہمارے تیل اور گیس کو نکالا جائے تو اندرونی اور بیرونی قرضوں اور بعض کرپٹ اہلکاروں کی موجودگی کے باوجود اس ملک کے بہت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ لبنان بجلی اور ایندھن کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہا ہے جب کہ اس کے ساتھ 2020 سے مصر سے گیس اور شام کے راستے اردن سے بجلی کی درآمد کا وعدہ کیا گیا تاہم اس کے خلاف امریکی ویٹو اب بھی برقرار ہے اور اس ملک کوگیس اور بجلی کی فراہمی امریکی قانون سزار کے تابع ہے۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ کی جیت پر نیتن یاہو کی خوشی کی وجہ کیا ہے ؟
🗓️ 17 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 کی رپورٹ کے
نومبر
ہیرس اور ٹرمپ کے انتخابی مناظرے
🗓️ 16 اگست 2024سچ خبریں: امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس نے باضابطہ طور پر
اگست
اقوام متحدہ میں صیہونیت مخالف چھ قرارداد ہوئیں منظور
🗓️ 11 نومبر 2021سچ خبریں : اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے صیہونی حکومت کے خلاف چھ
نومبر
ناسا نے سب سے خطرناک سیارے کے زمین سے نہ ٹکرانے کی نویدسنا دی
🗓️ 29 مارچ 2021نیویارک(سچ خبریں) خلائی ادارے کی جانب سے سنہ 2004 میں اپوفس کو
مارچ
جنوبی وزیر ستان میں سیکورٹی فورس اشتہاری دہشتگرد کو ہلاک کرنے میں کامیاب
🗓️ 26 فروری 2021وزیرستان(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے
فروری
امریکی صدارتی دوڑ میں کون آگے ہے؟
🗓️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: سی این این کے سروے کے نتائج سے معلوم ہوتا
ستمبر
مسجد اقصیٰ پر حملے کا کرارا جواب
🗓️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطین کے مغربی کنارے میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ڈپٹی
اکتوبر
صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے 3 فلسطینی نوجوان شہید
🗓️ 22 مئی 2023سچ خبریں:مغربی کنارے میں نابلس کے مشرق میں واقع ایک کیمپ پر
مئی