?️
کراچی(سچ خبریں)تجارت کے فروغ کے لئے ایک تاریخی پیشرفت کے طورپر پاکستان کا ترکی اور آذر بائیجان کے ساتھ بذریعہ روڈ رابطہ قائم ہو گیا۔ ترکی اور آذربائیجان کے لئے تکارتی سامان بھیجنے کی تیاری مکمل ہو چکی ہے، گاڑیوں کا پہلا قافلہ آج کراچی سے استنبول اور باکو کے لیے روانہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل لاجسٹکس سیل (این ایل سی) نے ترکی اور آذربائیجان کے لیے بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ (ٹی آئی آر) کے تحت تجارتی سامان بھجوانے کی تیاری مکمل کر لی، گاڑیوں کا پہلا قافلہ آج کراچی سے استنبول اور باکو کے لیے روانہ ہوگا۔
تجارتی سامان کو بین الاقوامی سرحدوں سے ترجیحی بنیادوں پر بلا تاخیر پار کرنا اب ٹی آئی آر کے تحت ممکن ہو سکے گا، این ایل سی آفیشل ٹی آئی آر آپریٹر کی حیثیت سے تاجر برادری کو گودام سے گودام تک سامان کی ترسیل کے حوالے سے خدمات فراہم کرے گا، جس سے درآمدی و برآمدی سامان کی بروقت مال برداری یقینی بن جائے گی۔
ٹی آئی آر کے تحت دونوں ممالک کے لیے قافلے کی روانگی کے سلسلے میں کراچی میں باقاعدہ تقریب منعقد کی گئی، جس میں تجارتی تنظیموں، درآمد و برآمدکنندگان اور سینئر حکام نے شرکت کی، سیکریٹری کامرس صالح احمد فاروقی نے انٹرنیشنل کارگو سروس کا افتتاح کیا۔
این ایل سی کی 8 سے 10 گاڑیاں چالیس فٹ پر مشتمل کنٹینرز کو لے کر ترکی اور آذر بائیجان کے لیے روانہ ہوں گی، تین گاڑیاں ایران سے ہوتی ہوئی گُر بولاک سرحدی ٹرمینل سے ترکی میں داخل ہو کر آخری منزل استنبول پہنچیں گی، اس انقلابی قدم سے علاقے کی منڈیاں آپس میں جڑ جائیں گی۔
کراچی سے استنبول کا فاصلہ 8 سے 10 دنوں میں طے کیا جائے گا، یاد رہے کہ بذریعہ سمندر استنبول تک برآمدی سامان پہنچانے میں تین سے چار ہفتے لگتے ہیں، دو مزید گاڑیاں آذر بائیجان بھجوائی جائیں گی جو آسترا سرحدی ٹرمینل سے ہوتے ہوئی آذر بائیجان کے دارالخلافہ باکُو پہنچیں گی، یہ گاڑیاں مذکورہ فاصلہ سات سے آٹھ دنوں میں طے کریں گی۔
ٹی آئی آر کے تحت چلائی جانے والی یہ سروس خطے میں منڈیوں تک رسائی میں انقلابی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی، اس سروس سے کم لاگت میں تیز ترین ترسیل ممکن ہو سکے گی، اور خطے کے دوسرے ممالک کے ساتھ زمینی راستوں کی تجارت سے معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں بے پناہ اضافہ متوقع ہے۔این ایل سی مستقبل میں دوسری وسطی ایشیائی ریاستوں اور چین تک بذریعہ روڈ مال برداری کا ارادہ رکھتا ہے۔


مشہور خبریں۔
افغانستان میں ذلت آمیز شکست سے عبرت حاصل نہیں کی:چین کا امریکہ سے خطاب
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان سے امریکی انخلا کا
اگست
غزہ کے خلاف جنگ اور محاصرہ کا مطلب ہماری موت : صہیونی اسیر
?️ 26 مارچ 2025سچ خبریں: القسام بریگیڈز نے کل رات غزہ کے خلاف جنگ کی شروعات
مارچ
اسد عمرکا ملک میں کورونا کی بگرٹی صورتحال پر تشویش کا اظہار
?️ 19 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ
اپریل
انقرہ-ابوظہبی تعلقات میں وسعت؛ یمن جنگ میں ترک ہتھیاروں کا استعمال
?️ 20 فروری 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات ترکی سے ہتھیار خریدنے اور انہیں یمن کے
فروری
اب اسرائیلی دنیا میں کہیں بھی جگہ محفوظ نہیں
?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں:ایک متعلقہ رپورٹ میں Yedioth Aharonot اخبار نے لکھا ہے کہ
نومبر
کیا چین کو پاکستان کے ساتھ تعلقات بڑھانے سے روکا جا رہا ہے؟
?️ 24 جون 2024سچ خبریں: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے
جون
ایف آئی اے کی پی ٹی آئی کے خلاف تحقیقات جاری
?️ 25 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف آئی اے کی تحریک انصاف کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس
اگست
فلسطینی سب سے مظلوم قوم ہیں: نصراللہ
?️ 14 جولائی 2024سچ خبریں: ماہ محرم کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے سید نصر
جولائی