🗓️
سچ خبریں:یمن کی عوامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبد المالک الحوثی کچھ عرب ممالک کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنے پر انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی امت کے لیے سب سے بڑا خطرہ امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ سمجھوتہ کرنا ہے۔
المسیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی انصار اللہ کے سربراہ سید عبد الملک البدر الدین الحوثی نے الجوبہ اور العبدیہ نامی قبائل کے وفود سے ملاقات کے دوران کہا کہ اسلامی امت کے لیے سب سے بڑا خطرہ امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ سمجھوتہ کرنا ہے ، انہوں نے کہا کہ اس وقت دشمن کی کوشش یہ ہے کہ وہ امت اسلامیہ کے اندر اپنا اثر و رسوخ بڑھائے اور اسی تناظر میں وہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی حکومتوں کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کر رہا ہے۔
یمنی حکومت کے نگران اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش یہ ہے کہ اُن لوگوں کو آگاہ کیا جائے جو فتنہ پروروں کے بہکاوے میں آکر امریکہ و اسرائیل کی خدمت میں مصروف ہیں، الحوثی نے مزید کہا کہ جو بھی جنگِ یمن میں سعودی عرب اور عرب امارات کا ساتھ دے گا وہ درحقیقت امریکی و صیہونی اتحادیوں کا ساتھ دے رہا ہے۔
خیال رہے کہ یمن پر مارچ دوہزار پندرہ سے سعودی عرب اور اسکے اتحادیوں کی بہیمانہ جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ایک طرف جہاں لاکھوں یمنی شہری اب تک شہید و زخمی ہو چکے ہیں وہیں دوسری طرف اس ملک کی پچاسی فیصد سے زائد بنیادی تنصیابت تباہ کر دی گئی ہیں اور اس وقت یمن کو صدی کے بدترین انسانی المیہ کا سامنا ہے۔
مشہور خبریں۔
کیا رفح کے باشندے اپنا شہر چھوڑ دیں گے؟
🗓️ 17 فروری 2024سچ خبریں: رفح کے باشندوں نے آخری دم تک مزاحمت کی حمایت
فروری
امریکی معیشت تباہی کے دہانے پر
🗓️ 16 جون 2022سچ خبریں:امریکی ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ جس طرح تیزی سے
جون
غزہ میں ہزاروں شہداء کی لاشیں ملبے تلے
🗓️ 5 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال
اپریل
مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانا گیا تو کیا ہوگا؟ بانی پی ٹی آئی
🗓️ 13 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے بانی نے کہا ہے کہ صورتحال
اگست
گوادر میں مزدوروں کے قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار
🗓️ 31 مئی 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو نے کہا ہے کہ
مئی
الاقصیٰ طوفان میں صیہونی حکومت چکنچور
🗓️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں:المیادین نیوز سائٹ نے صیہونی حکومت کے ساتھ تنازعات کے نئے
اکتوبر
سعودی انسانی حقوق کے معاملے میں مغرب کی منافقت بے نقاب
🗓️ 24 اگست 2022سچ خبریں: مغربی ممالک سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی
اگست
ڈاکٹر ذاکر نائیک دوبارہ پاکستانی دورے پر پہنچ گئے
🗓️ 25 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) ممتاز اسلامی اسکالر بھارتی نژاد ڈاکٹر ذاکر نائیک چند
فروری