سچ خبریں:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد میں ایک بار پھر مقبوضہ گولان کے علاقے پر شام کی مستقل خودمختاری کے ساتھ ساتھ مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی عوام کی ان کے قدرتی وسائل پر خودمختاری پر زور دیا۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اپنی سالانہ قرارداد پاس کی جس کا عنوان تھا فلسطین کے مقبوضہ علاقوں بشمول قدس میں فلسطینی عوام کی مستقل خودمختاری اور مقبوضہ شامی گولان پر شامیوں کو ان کے قدرتی قبضے سے محروم نہ رکھا جائے، یہ قرارداد 159 ووٹوں کے ساتھ، صیہونی حکومت اور 7 دیگر ممالک کی مخالفت نیز 10 ممالک کی عدم شرکت کے ساتھ منظور کی گئی۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد میں مقبوضہ گولان میں شامی عوام اور مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی عوام کو ان کے قدرتی وسائل بشمول زمین، پانی اور توانائی کے وسائل پر ان کے ناقابل تسخیر حقوق پر ایک بار پھر زور دیا گیا ، اس قرارداد میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غاصب صیہونی حکومت سے کہا کہ وہ مقبوضہ گولان اور مقبوضہ فلسطینی سرزمین بشمول یروشلم میں قدرتی وسائل کے استحصال، تباہی یا انہیں ضائع کرنے یا استعمال کرنے سے باز رہے نیز انہیں خطرے میں ڈالنا بند کرے اور ماحول کے لیے نقصان دہ تمام طریقوں بشمول اسرائیلی آباد کاروں کے کچرے کو ختم کرنے کے طریقے کو ختم کرے۔
قرارداد میں غاصب صیہونی حکومت اور مقبوضہ اراضی میں آباد کاروں کے اقدامات کو ایسے اقدامات قرار دیا گیا ہے جس سے وہاں کے باشندوں کے قدرتی وسائل بشمول پانی، زمین، ماحولیات اور شہریوں کی صحت نیز ان کی تنصیبات کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
مشہور خبریں۔
برطانیہ کی جانب سے چینی اور روسی جاسوسوں سے مقابلہ کے لئے تنظیم قائم
مارچ
ہم یوکرین کو 50 ملین ڈالر کےمہلک ہتھیار فراہم کریں گے: موریسون
مارچ
عرب ممالک میں پاکستانی محنت کشوں کا ڈراؤنا خواب
فروری
ملک میں کورونا وائرس پھر سے پھیل رہا ہے
جولائی
بائیڈن انتظامیہ اسرائیل کو مزید ہتھیار بھیجنے کی کوشش میں
فروری
عدالت نے لیبیا کے سابق آمر قذافی کے بیٹے کو انتخابات میں امید دلائی
دسمبر
نیوزی کو بھی شکست، وزیراعظم کی قومی ٹیم کو مبارکباد
اکتوبر
جبالیا کیمپ ایک بار پھر صیہونی بربریت کا شکار
نومبر