سچ خبریں:طالبان نے افغانستان میں منشیات کی کاشت پر پابندی عائد کردی ہے۔
طالبان کے رہنما ملاہیبت اللہ اخوندزادہ نے ایک حکم نامہ جاری کیا جس میں افغانستان میں ہر قسم کی منشیات کی کاشت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے،طالبان کے ترجمان انعام اللہ سمگانی نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا کہ طالبان قیادت کے حکم کے مطابق افغانستان میں ہر طرح کی منشیات کی کاشت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی اس حکم نامے کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کے ساتھ قانون کے مطابق نمٹا جائے گا اور اسے عدالتی حکام کے سامنے پیش کیا جائے گا،یاد رہے کہ طالبان قیادت نے پورے افغانستان میں منشیات جیسے شراب، ہیروئن، شیشہ، بھنگ وغیرہ کے استعمال، منتقلی، فروخت، درآمد اور برآمد پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
واضح رہے کہ یہ حکم ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جبکہ افغانستان دنیا کے سب سے بڑے منشیات پیدا کرنے والے ممالک میں سے ایک بن چکا ہے جو دنیا کی افیون کا 90 فیصد اکیلے سپلائی کرتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ افغانستان میں غیر ملکی افواج کی موجودگی کے 20 سالوں کے دوران اس ملک میں منشیات کی پیداوار اور کاشت میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
مشہور خبریں۔
مزاحمتی محور کے خلاف عربی عبرانی بلاک کا افسانہ کہاں گیا؟
اکتوبر
آزاد کشمیر کے مسائل کے حل کیلئے 23 ارب روپے منظور، بجلی اور روٹی کی قیمتوں میں کمی
مئی
سروے; 75 فیصد سیاہ فام امریکی نسلی حملوں سے خوفزدہ
مئی
پاکستان کے جے 10 نے 2 بھارتی طیارے مار گرائے، امریکی عہدیدار
مئی
تمام ممالک اپنے شہرکے داعشیوں کے کو واپس لیں: عراقی وزیر خارجہ
مئی
چارجنگ کے بغیر نصف صدی تک چلنے والی بیٹری تیار کرنے کا دعویٰ
جنوری
روس کے اندر آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت میں نیٹو فوج کو تباہ کرنے کی صلاحیت
اکتوبر
اسلامو فوبیا میں استعمار کی طویل تاریخ کے آثار
دسمبر