🗓️
سچ خبریں:افغانستان کی وزارت دفاع نے آج اعلان کیا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 15 صوبوں میں 303 طالبان ارکان ہلاک اور زخمی ہوئے۔
افغانستان کی وزارت دفاع نےاپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران طالبان عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیوں میں اس گروہ کے 193 ارکان مارے گئے ہیں، افغان وزارت دفاع کے مطابق یہ کاروائیاں ننگرهار، میدان وردک، غزنی، ارزگان، قندهار، زابل، هرات، فراه، سمنگان، هلمند، قندوز، بغلان، تخار، پروان اور کاپیسا کے 15 صوبوں میں کی گئی ہیں۔
بیان کے مطابق ، افغان فوج اور پولیس فورسز کے آپریشن میں 110 طالبان ارکان زخمی بھی ہوئےجبکہ متعدد صوبوں میں بڑی تعداد میں طالبان کی جانب سے نصب بارودی سرنگیں بھی دریافت کی گئیں اور اس گروپ سے وابستہ اسلحہ اور گولہ بارود کو تباہ کردیا گیا۔
یادرہے کہ ایک طرف افغانستان میں امن و استحکام کے قیام کے لئے کوششیں جاری ہیں اور دوسری طرف اس ملک کے مختلف حصوں میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے مابین جھڑپوں میں شدت پیدا ہوگئی ہےجبکہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بین – افغان مذاکرات کا ایک نیا دور جاری ہےاور پورے افغانستان میں طالبان اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں اضافہ ہوا ہے۔
یادرہے کہ افغانستان سے امریکی دہشت گردوں کے زیرقیادت غیر ملکی قبضہ کاروں کی واپسی کے آغاز کے ساتھ ہی واشنگٹن اس ملک میں بڑھتی ہوئی عدم تحفظ کو بہانے کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ یہ ثابت کر سکے ہیں کہ اسی کی وجہ سے اس ملک میں امن قائم ہے اور اگر وہ یہاں سے چلا جائے گا تو یہاں خانہ جنگی شروع ہو جائے گی جس کا وہ انتباہ بھی دے چکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
امریکہ اپنے 245 سالوں میں 227 جنگیں لڑ چکا ہے: یورپی قانون ساز
🗓️ 23 مئی 2022سچ خبریں: امریکی اشتعال انگیزی پر تنقید کرتے ہوئے یورپی پارلیمنٹ کی
مئی
اسپین نے بین الاقوامی برادری سے نیتن یاہو کے بارے میں کیا کہا؟
🗓️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں: ہسپانوی وزیر نے ایک بیان جاری کیا جس میں نیتن
اکتوبر
سابق وزیراعظم کہتے رہے فیصلے میں خود کرتا ہوں، اب کہتے ہیں اختیار نہیں دیا، وزیراعظم
🗓️ 15 اکتوبر 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی
اکتوبر
نہروں کا معاملہ پنجاب کے وزرا نے خراب کیا، مرتضیٰ وہاب کا کینال منصوبہ ختم کرنے مطالبہ
🗓️ 20 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) میئر کراچی اور سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب
اپریل
صہیونیوں میں یحییٰ السنوار کو نشانہ بنانے کی ہمت نہیں
🗓️ 9 جنوری 2024سچ خبریں:آج اسرائیل ہیوم اخبار نے اعلان کیا ہے کہ اسے غزہ
جنوری
سعودی عرب کا یمن پر توپخانہ حملہ
🗓️ 3 نومبر 2024سچ خبریں:یمنی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے یمن کے سرحدی علاقے
نومبر
کراچی میں روزانہ سینکڑوں افراد ڈینگی وائرس کا شکارہونے لگے
🗓️ 20 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی شہر قائد میں روزانہ سینکڑوں افراد ڈینگی کا
اکتوبر
وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی سمیت اہم امور پر گفتگو
🗓️ 4 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے
مئی