افغان طالبان کی امریکہ کو دھمکی

طالبان

?️

سچ خبریں:افغان طالبان نے کہا کہ امریکہ نے  افغانستان کے متعدد صوبوں میں اس گروپ کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے اور اگر دوبارہ ایسا ہوتا ہے تو وہ جوابی کاروائی کریں گے۔
افغانستان کی فارس نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ کے نامہ نگار کی رپورٹ کےمطابق طالبان نے کہا ہے کہ امریکہ نے افغانستان کےمتعدد صوبوں میں اس گروپ کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے، طالبان نے اس اقدام کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی افواج کو افغانستان سے انخلا پراپنی توجہ مرکوز رکھنی چاہئے اور اگر اس اقدام کو دہرایا گیا تو انھیں اس کا خمیازہ ملک کو بھگتنا پڑے گا۔

دریں اثناء فاکس نیوز نے جمعہ کی شام پینٹاگون کے ایک عہدہ دارکے حوالے سے بتایا کہ امریکہ نے ڈرون کے ذریعے شمالی افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے،واضح رہے کہ یہ مبینہ حملہ امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کے لئے افغان صدر اشرف غنی واشنگٹن کا سفر کرنے سے چند گھنٹے قبل ہوا تھا، امریکی عہدیدار نے بتایا کہ ان حملوں میں افغانستان کے بغلان اور قندوز صوبوں میں نامعلوم تعداد میں طالبان ہلاک ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ ایک طرف امریکہ افغانستان سے فوجی انخلا کی کوشش کررہا ہے اور دسری طرف طالبان پر اس کے حملے بھی جاری ہیں،یاد رہے کہ حال ہی میں امریکہ نے اعلان کیا کہ اس افغانستان سے اس کے فوجی انخلا میں کمی آسکتی ہے جس کے بعد متعدد تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکہ اس ملک سے جانے والا نہیں ہے اسی لیے سستی سے کام لے رہا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

ہواوے کی اسمارٹ واچ خریداری کیلئے پیش کر دی گئی

?️ 6 مئی 2021بیجنگ( سچ خبریں) ہواوے کی اسماٹ واچ ایک ایسی واچ ہے جسے

زلنسکی کاسہ گدائی لیے پھر یورپ کے قدموں میں گرنے کو تیار

?️ 13 فروری 2024سچ خبریں: یوکرینی حکومت کے باخبر ذرائع نے اعلان کیا کہ اس

برطانوی کورونا ویکسین شدید خطرناک ثابت ہوئی، سات افراد اس ویکسین سے ہلاک ہوگئے

?️ 4 اپریل 2021لندن (سچ خبریں) برطانیہ میں بننے والی کورونا ویکسین شدید خطرناک ثابت

یورپ کو امریکہ سے آزاد رہنماؤں کی ضرورت

?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں: جرمنی کے Berliner Zeitung اخبار کے مطابق یورپ کو ایسے

وفاقی وزیر نے گیس کی فراہمی سے متعلق خبردار کر دیا

?️ 12 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی حکومت توانائی حماد اظہر نے سردیوں کی آمد

کھیلوں کی 97 بین الاقوامی تنظیموں نے روسی ایتھلیٹس کی منظوری دی

?️ 2 جولائی 2022سچ خبریں:  ماسکو اسٹیٹ یونیورسٹی کے لاء فیکلٹی کے سربراہ نے کہا

ہم روس سے نہیں ڈرتے: بائیڈن

?️ 1 اکتوبر 2022سچ خبریں:    امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعہ کی شام کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے