سچ خبریں:افغان طالبان نے کہا کہ امریکہ نے افغانستان کے متعدد صوبوں میں اس گروپ کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے اور اگر دوبارہ ایسا ہوتا ہے تو وہ جوابی کاروائی کریں گے۔
افغانستان کی فارس نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ کے نامہ نگار کی رپورٹ کےمطابق طالبان نے کہا ہے کہ امریکہ نے افغانستان کےمتعدد صوبوں میں اس گروپ کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے، طالبان نے اس اقدام کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی افواج کو افغانستان سے انخلا پراپنی توجہ مرکوز رکھنی چاہئے اور اگر اس اقدام کو دہرایا گیا تو انھیں اس کا خمیازہ ملک کو بھگتنا پڑے گا۔
دریں اثناء فاکس نیوز نے جمعہ کی شام پینٹاگون کے ایک عہدہ دارکے حوالے سے بتایا کہ امریکہ نے ڈرون کے ذریعے شمالی افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے،واضح رہے کہ یہ مبینہ حملہ امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کے لئے افغان صدر اشرف غنی واشنگٹن کا سفر کرنے سے چند گھنٹے قبل ہوا تھا، امریکی عہدیدار نے بتایا کہ ان حملوں میں افغانستان کے بغلان اور قندوز صوبوں میں نامعلوم تعداد میں طالبان ہلاک ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ ایک طرف امریکہ افغانستان سے فوجی انخلا کی کوشش کررہا ہے اور دسری طرف طالبان پر اس کے حملے بھی جاری ہیں،یاد رہے کہ حال ہی میں امریکہ نے اعلان کیا کہ اس افغانستان سے اس کے فوجی انخلا میں کمی آسکتی ہے جس کے بعد متعدد تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکہ اس ملک سے جانے والا نہیں ہے اسی لیے سستی سے کام لے رہا ہے۔