?️
سچ خبریں:جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نے فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کے پرتشدد رویے کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ تل ابیب کو نسل پرست حکومت کے طور پر تسلیم کیا جانا چاہیے اور اس سلسلے میں اقوام متحدہ میں ایک کمیٹی تشکیل دی جانی چاہیے۔
جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نالڈی پانڈور نے افریقہ میں فلسطینی وفود کے سربراہان کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ تل ابیب کو نسل پرست حکومت کے طور پر تسلیم کیا جانا چاہیے اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو اس سلسلہ میں ایک کمیٹی کا تقرر کرنا چاہیے جو اس بات کی تصدیق کرے کہ آیا حکومت نے اپنی ذمہ داریاں پوری کی ہیں یا نہیں۔
صہیونی اخبار یروشلم پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نے اس حوالے سے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ جنوبی افریقہ کی نسلی علیحدگی اور جبر کی تاریخ کے تجربات کو دہراتا ہے ، جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ کا یہ بیان افریقہ میں فلسطینی وفود کے سربراہوں کے دوسرے اجلاس میں دیا گیا جو جنوبی افریقہ کے دارالحکومت میں شہر پریٹوریا میں منعقد ہوا۔
قابل ذکر ہے کہ جنوبی افریقہ میں پہلا فلسطینی سفارت خانہ 1995 میں کھولا گیا،جنوبی افریقہ کی حکومت کی ویب سائٹ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں لکھا گیا ہے کہ 1994 میں جمہوریت کے آغاز سے، جنوبی افریقہ ہمیشہ فلسطین کا اتحادی رہا ہے اور اس نے مسلسل فلسطینی عوام کی جدوجہد کا ساتھ دیا ہے نیز بین الاقوامی فورمز پر ان کی حمایت کی ہے۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کی کمپنی کے خلاف ٹیکس چوری کرنے کا مقدمہ
?️ 3 جولائی 2021سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک کمپنی پر الزام عائد
جولائی
ٹرمپ کا ارجنٹائن سے صیہونی حکومت کا وعدہ
?️ 26 نومبر 2025سچ خبریں: بیونس آئرس میں صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ گڈیون سعیر سے
نومبر
بجلی کی قیمت سے متعلق وزیر خزانہ کا اہم بیان
?️ 14 اکتوبر 2021واشنگٹن(سچ خبریں) وزیر خزانہ شوکت ترین نے بجلی کی قیمتوں سے متعلق
اکتوبر
یمن جنگ کی آگ اب اس ملک تک محدود نہیں رہے گی:یمنی نائب وزیر اعظم
?️ 3 مئی 2023سچ خبریں:یمنی قومی نجات حکومت کے نائب وزیر اعظم نے اس بات
مئی
اقوام متحدہ میں روسی نمائندے نے صہیونی نمائندے کو کیا کہا؟
?️ 13 مئی 2024سچ خبریں: آج ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں میں روس کے نمائندے
مئی
السنوار جنگ بندی کے خلاف تھے ؛ امریکہ کا چھوٹا دعوی
?️ 18 اکتوبر 2024سچ خبریں: یحییٰ السنوار کے قتل کے اعلان کے بعد، جس کی
اکتوبر
ایران نے پالانٹیر ٹیکنالوجیز کو کیوں نشانہ بنایا؟ واشنگٹن پوسٹ کا جواب
?️ 5 اپریل 2026سچ خبریں:امریکی مصنوعی ذہانت کمپنی پالانٹیر ٹیکنالوجیز پر الزام ہے کہ اس
اپریل
غزہ میں شہداء کی تازہ ترین تعداد
?️ 6 نومبر 2024سچ خبریں:وزارت صحت فلسطین کے اعلان کے مطابق، غزہ پر اسرائیلی فوج
نومبر