?️
سچ خبریں:ایک عرب اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی کا حوالہ دیتے ہوئے اسے ریاض کے ہاتھوں تل ابیب کے چہرے پر زوردار طمانچہ قرار دیا ہے۔
صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اقتدار میں آنے کے فورا بعد یہ امید ظاہر کی کہ عرب ممالک کے ساتھ مفاہمت کا عمل آگے بڑھے گا، لیکن حالیہ دنوں میں پیش آنے والے واقعات نے نیتن یاہو کی اس خواہش پانی پھیر دیا، خاص طور پر سعودی عرب کے ساتھ سمجھوتہ، جسے صیہونی حکومت کی وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد نیتن یاہو نے اعلان کیا گیا کہ یہ کام عنقریب ہوجائے گا لیکن اب یہ ایک سراب سے زیادہ کچھ نظر نہیں آتا۔
رائے الیوم اخبار نے اس سلسلے میں لکھا ہے کہ چین کی ثالثی سے ریاض کے ایران کے ساتھ اتحاد نے تل ابیب کو زوردار تھپڑ رسید کیا ہے،اس کے علاوہ سمجھوتہ کرنے والے ممالک کے ساتھ تعلقات میں بھی کمی آئی ہے، خاص طور پر متحدہ عرب امارات کے ساتھ جو اس وقت نیتن یاہو کو اپنے ملک کے دورے پر آنے کی اجازت تک نہیں دے رہا ہے۔
یاد رہے کہ وال اسٹریٹ جرنل نے حال ہی میں اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا تھا کہ اسرائیل کی عرب ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات استوار کرنے کی کوششیں حالیہ کشیدگی کی وجہ سے متاثر ہوئی ہیں، خاص طور پر جب عرب رہنماؤں نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی پولیس کے کے سلسلہ میں اپنی ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
بھارت اور مصر کے درمیان ہونے والے معاہدے
?️ 26 جون 2023سچ خبریں:مصر اور بھارت نے اتوار کو اعلان کیا کہ دونوں ممالک
جون
آسمانوں کی بندش کے بعد صہیونیوں کا قبرص سے مہنگا فرار
?️ 17 جون 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار "ھآرتض” نے اطلاع دی ہے کہ
جون
پی ٹی آئی کا جوڈیشل کمیشن سے مطالبہ
?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے جوڈیشل کمیشن
جولائی
اپوزیشن کو آج پھر ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا: فردوس عاشق اعوان
?️ 25 جون 2021لاہور( سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
جون
پشاور بار کونسل کا سپریم کورٹ میں ہائی کورٹ کے ججز کو ترقی نہ دینے پر احتجاج کا اعلان
?️ 28 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا بار کونسل نے کہا ہے کہ پشاور
فروری
ایران خطہ کی ایک بڑی طاقت بن چکا ہے:سید حسن نصراللہ
?️ 17 فروری 2021سچ خبریں:حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نےکہا کہ
فروری
فلسطین سے باہر نکلو ؛قطر ورلڈ کپ شائقین کا صیہونیوں کو پیغام
?️ 21 نومبر 2022سچ خبریں:قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ میں فٹبال کے تماشائیوں اور
نومبر
امریکہ نے افغانستان جنگ میں ہلاکتوں کے لیے کمیشن کے قیام پر رضامندی ظاہر کی
?️ 17 دسمبر 2021سچ خبریں: ڈیلی ٹائمز کے مطابق یہ کمیشن 768 بلین ڈالر کے
دسمبر