?️
اسرائیل غزہ کے دلدل میں پھنس چکا ہے:اسرئیلی جنرل کا اعتراف
اسرائیلی جنرل اسحاق بریک نے اسرائیلی حکومت اور فوج کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل غزہ کی جنگ میں مکمل طور پر دلدل میں پھنس چکا ہے جبکہ ایران مسلسل اپنی عسکری اور خاص طور پر میزائل صلاحیتوں میں پیش رفت کر رہا ہے۔
اسرائیلی ٹی وی چینل چینل 7 کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک تفصیلی مضمون میں جنرل اسحاق بریک واضح طور پر کہا کہ اسرائیلی فوج کے پاس نہ کوئی مستقبل کا منصوبہ ہے اور نہ ہی وہ آئندہ جنگوں کے لیے تیار ہے۔
ان کا کہنا تھا ہم ایک ایسے غیر مستحکم خطے میں رہ رہے ہیں جہاں حالات تیزی سے بدلتے ہیں، اور اگر اسرائیلی فوج نے موجودہ رویہ جاری رکھا تو وہ مستقبل کے خطرات کا مقابلہ نہیں کر پائے گی۔”
انہوں نے اعتراف کیا کہ فوج کے اعلیٰ افسران، بٹالین اور کمپنی کمانڈرز خود میدان میں خراب صورتِ حال کی شکایت کرتے ہیں، اور ان کی گفتگو سے واضح ہوتا ہے کہ اسرائیل نے حماس کے ساتھ جنگ میں بھاری نقصان اٹھایا ہے۔
جنرل بریک نے اسرائیل کے سامنے موجود اہم خطرات کا ذکر کچھ یوں کیا اور کہا کہ حزب اللہ نہ صرف مکمل طور پر شکست سے بچی ہوئی ہے بلکہ اس کے پاس اب بھی زیرِ زمین سرنگوں کا جال اور کافی مقدار میں اسلحہ موجود ہے، جو اسرائیل کے شمالی محاذ کو مکمل طور پر مفلوج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ صرف ڈیڑھ ہفتے میں حزب اللہ نے تل ابیب پر روزانہ 100 سے زائد میزائل داغے تھے۔
اس کا کہنا تھا کہ بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کی پیش گوئیاں غلط ثابت ہوئیں اب شام ایک مسلح، ایران اور ترکی سے قریب حکومت کے ہاتھ میں ہے، جو اسرائیل کے لیے پہلے سے بڑا خطرہ بن چکی ہے۔
اس نےاردن کی سرحد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ 300 کیلومیٹر طویل سرحد پر سرگرم فلسطینی مزاحمتی گروہ کسی بھی وقت کارروائی کر سکتے ہیں۔
جنرل نے مصر کو اسرائٰل کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مصر خاموشی سے جنگ کی تیاری کر رہا ہے، اور اسرائیل کے پاس اس سے نمٹنے کے لیے درکار فوجی قوت موجود نہیں۔
مقبوضہ مغربی کنارے (ویسٹ بینک) یہ علاقہ ایک بارود کے ڈھیر کی مانند ہے اسرائیلی فوج کے پاس اتنی زمینی طاقت نہیں کہ تمام علاقوں پر مکمل کنٹرول رکھ سکے۔
جنرل اسحاق بریک نے ایران کی میزائل طاقت کو اسرائیل کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا اور کہا کہ ایران مسلسل جدید میزائل بنا رہا ہے، اور اسرائیلی فوج کے پاس ان کا کوئی مؤثر جواب موجود نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کی جنگ کے بعد ایران اور اسرائیل کے درمیان ممکنہ آئندہ جنگ کہیں زیادہ تباہ کن ہو سکتی ہے۔ ان کے مطابق اسرائیلی فوج کمزور ہو چکی ہے، اس کی زمینی فورسز فرسودہ ہو چکی ہیں اور ان میں وہ طاقت باقی نہیں رہی کہ وہ حماس جیسے گروہوں کو بھی شکست دے سکیں۔
یاد رہے کہ جنرل نے اسرائیلی فوجی قیادت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا موجودہ فوجی قیادت صرف حال پر نظر رکھے ہوئے ہے، ان کے پاس مستقبل کے لیے کوئی مؤثر منصوبہ بندی نہیں۔
مشہور خبریں۔
پرویز رشید نے سینیٹ الیکشن کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کو چیلنج کردیا
?️ 19 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} ملک میں سینیٹ انتخابات ہونے والے ہیں اور
فروری
آخرکار ٹرمپ نے بھی اعتراف کر لیا
?️ 28 جون 2023سچ خبریں:ایک امریکی ٹیلی ویژن چینل نے ایک آڈیو فائل شائع کی
جون
واشنگٹن میں نیٹو اجلاس میں امریکہ کی 6 عرب ممالک سے شرکت کی درخواست
?️ 28 جون 2024سچ خبریں: فنانشل ٹائمز نے اعلان کیا کہ صیہونی حکومت کے وزرائے خارجہ،
جون
صہیونیوں کا ایک اور جنگی جرم
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: ثمین الخیطان، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمیشن
جولائی
آنکارا اور دمشق مذاکرات اردوغان کا انتخابی جال یا شکست
?️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:حال ہی میں میڈیا نے ترکی اور شام کے درمیان تعلقات
جنوری
ورلڈ کپ میں عرب اور مسلمان شائقین کے رویے نے صیہونیوں کے سمجھوتہ معاہدوں کے خواب چکنا چور کر دیے:عطوان
?️ 11 دسمبر 2022سچ خبریں:ایک ممتاز عرب تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ قطر میں
دسمبر
امریکہ کا افغانستان میں خانہ جنگی بھڑکانے کا مذموم منصوبہ
?️ 30 اگست 2021سچ خبریں:کابل ایئرپورٹ بم دھماکوں کے متاثرین میں 13 امریکی فوجیوں کو
اگست
کون سے اسمارٹ فون پر نیٹ روک یا وائی فائی کام نہیں کرے گا؟
?️ 2 جنوری 2022سیؤل( سچ خبریں) بلیک بیری کے مطابق 4جنوری سے کمپنی پرانے موبائل
جنوری