?️
غزہ میں نسل کشی کی فضا میں واپسی بہت مہنگی ثابت ہوگی:ترکی کا اسرائیل کو انتباہ
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے اسرائیل کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ دوبارہ غزہ میں نسل کشی جیسے اقدامات کی طرف لوٹا، تو اس کے نتائج بہت سنگین ہوں گے۔
ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق، اردوغان نے کہا کہ انہیں مصر سے ایک خوش خبری ملی ہے جس سے تمام مسلمانوں اور اہلِ ضمیر انسانوں کو خوشی ہوئی ہے۔ ان کے بقول، حماس اور اسرائیل کے درمیان ایک اہم معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے بعد غزہ میں دو سال بعد پہلی بار لوگ خوف نہیں بلکہ خوشی سے سڑکوں پر نکلے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کے عوام کے چہروں پر برسوں بعد مسکراہٹ لوٹی ہے، اور ہمیں خوشی ہے کہ وہ دوبارہ زندگی کی طرف پلٹ رہے ہیں۔
اردوغان نے بتایا کہ غزہ میں خونریزی کے خاتمے کا موضوع ان کے نیویارک اور واشنگٹن کے حالیہ دوروں کے دوران ایجنڈے میں شامل تھا۔ اسی مقصد کے تحت، انہوں نے ترکی کے انٹیلی جنس چیف ابراہیم کالن کو دوحہ اور وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان کو عرب ممالک، بالخصوص سعودی عرب اور امارات بھیجا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ترکی نے قطر، مصر اور دیگر برادر ممالک کے ساتھ مل کر مکمل سفارتی کوششیں کیں تاکہ غزہ میں پائیدار صلح اور امن قائم کیا جا سکے۔ اردوغان کے مطابق، اب ایک بنیادی معاہدہ طے پا گیا ہے جس نے غزہ میں مستقل امن کے راستے کو ہموار کیا ہے۔
ترک صدر نے واضح کیا کہ اب توجہ اس معاہدے پر درست عمل درآمد پر ہوگی، اور ترکی غزہ کی انسانی امداد کے لیے اپنے جہازوں کے ذریعے العریش بندرگاہ (مصر) سے سامان روانہ کرے گا۔
اردوغان نے کہا کہ انہیں اسرائیل کے معاہدہ خلاف ورزیوں کے سابقہ ریکارڈ کا علم ہے، اور ترکی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہا ہے کہ ایسا دوبارہ نہ ہو۔
انہوں نے مزید کہا غزہ دو سال تک بمباری کی لپیٹ میں رہا اور اب ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے۔ ان شاء اللہ ترکی اپنے فرائض ادا کرے گا اور غزہ کی تعمیرِ نو میں بھرپور کردار ادا کرے گا۔
اردوغان نے زور دیا کہ اگر کوئی فریق دوبارہ نسل کشی کی فضا پیدا کرتا ہے تو اسے بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ انہوں نے کہا: ہماری خطہ پہلے ہی خون، آنسو اور تباہی میں ڈوبا ہوا ہے۔ ہمیں امن کو موقع دینا چاہیے اور تباہ کن اقدامات سے گریز کرنا ہوگا۔انہوں نے آخر میں کہا کہ ترکی ہمیشہ غزہ کے عوام کے ساتھ رہا ہے اور آئندہ بھی فلسطینیوں کی جدوجہد اور مذاکرات میں ان کی حمایت جاری رکھے گا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
صیہونی حکام حزب اللہ کے دندان شکن جواب کے منتظر
?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنانی تجزیہ کار نے پیجر دھماکوں کی دہشتگردانہ کارروائی کی
ستمبر
20 لاکھ صہیونی خط غربت سے نیچے
?️ 27 فروری 2026 سچ خبریں:کچھ عرصہ قبل انسشورنس انسٹی ٹیوٹ آف اسرائیل نے سال
فروری
بیرسٹر گوہر نے اسد مجید کا بیان دوبارہ ریکارڈ کرنے کا مطالبہ کردیا
?️ 21 مارچ 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے ڈونلڈ لو
مارچ
معاہدے کے تحت ایران کی تیل برآمدات کا دوبارہ آغاز
?️ 17 جون 2026سچ خبریں:امریکہ اور ایران کے درمیان متوقع معاہدہ، جو جمعہ کو مفاہمت
جون
عالمی میڈیا میں امام خمینی کی رحلت کے موقع پر آیت اللہ خامنہ ای کے بیانات کا عکس
?️ 5 جون 2022سچ خبریں: آیت اللہ خامنہ ای کا امام خمینی کی رحلت کی
جون
بھارت ہمارے ملک میں دہشتگردانہ کاروائیاں کروا رہا ہے: شاہ محمود قریشی
?️ 17 جنوری 2021بھارت ہمارے ملک میں دہشتگردانہ کاروائیاں کروا رہا ہے: شاہ محمود قریشی
جنوری
بلنکن کا مغربی ایشیا کا آٹھواں علاقائی دورہ
?️ 8 جون 2024سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن جنگ بندی پر بات چیت کی
جون
انٹرنیشنل نیوکلیئرسائنس اولمپیاڈ میں پاکستانی طلبا کی کارکردگی
?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: پاکستانی طلبا نے فلپائن میں منعقد ہونے والے پہلے بین
اگست