اسرائیل غزہ کے دلدل میں پھنس چکا ہے:اسرئیلی جنرل کا اعتراف

اسرائیل غزہ کے دلدل میں پھنس چکا ہے:اسرئیلی جنرل کا اعتراف

?️

اسرائیل غزہ کے دلدل میں پھنس چکا ہے:اسرئیلی جنرل کا اعتراف

اسرائیلی جنرل اسحاق بریک نے اسرائیلی حکومت اور فوج کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل غزہ کی جنگ میں مکمل طور پر دلدل میں پھنس چکا ہے جبکہ ایران مسلسل اپنی عسکری اور خاص طور پر میزائل صلاحیتوں میں پیش رفت کر رہا ہے۔

اسرائیلی ٹی وی چینل چینل 7 کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک تفصیلی مضمون میں جنرل اسحاق بریک  واضح طور پر کہا کہ اسرائیلی فوج کے پاس نہ کوئی مستقبل کا منصوبہ ہے اور نہ ہی وہ آئندہ جنگوں کے لیے تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا ہم ایک ایسے غیر مستحکم خطے میں رہ رہے ہیں جہاں حالات تیزی سے بدلتے ہیں، اور اگر اسرائیلی فوج نے موجودہ رویہ جاری رکھا تو وہ مستقبل کے خطرات کا مقابلہ نہیں کر پائے گی۔”

انہوں نے اعتراف کیا کہ فوج کے اعلیٰ افسران، بٹالین اور کمپنی کمانڈرز خود میدان میں خراب صورتِ حال کی شکایت کرتے ہیں، اور ان کی گفتگو سے واضح ہوتا ہے کہ اسرائیل نے حماس کے ساتھ جنگ میں بھاری نقصان اٹھایا ہے۔

جنرل بریک نے اسرائیل کے سامنے موجود اہم خطرات کا ذکر کچھ یوں کیا اور کہا کہ حزب اللہ نہ صرف مکمل طور پر شکست سے بچی ہوئی ہے بلکہ اس کے پاس اب بھی زیرِ زمین سرنگوں کا جال اور کافی مقدار میں اسلحہ موجود ہے، جو اسرائیل کے شمالی محاذ کو مکمل طور پر مفلوج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ صرف ڈیڑھ ہفتے میں حزب اللہ نے تل ابیب پر روزانہ 100 سے زائد میزائل داغے تھے۔

اس کا کہنا تھا کہ بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کی پیش گوئیاں غلط ثابت ہوئیں اب شام ایک مسلح، ایران اور ترکی سے قریب حکومت کے ہاتھ میں ہے، جو اسرائیل کے لیے پہلے سے بڑا خطرہ بن چکی ہے۔

اس نےاردن کی سرحد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ 300 کیلومیٹر طویل سرحد پر سرگرم فلسطینی مزاحمتی گروہ کسی بھی وقت کارروائی کر سکتے ہیں۔

جنرل نے مصر کو اسرائٰل کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ  مصر خاموشی سے جنگ کی تیاری کر رہا ہے، اور اسرائیل کے پاس اس سے نمٹنے کے لیے درکار فوجی قوت موجود نہیں۔

مقبوضہ مغربی کنارے (ویسٹ بینک) یہ علاقہ ایک بارود کے ڈھیر کی مانند ہے اسرائیلی فوج کے پاس اتنی زمینی طاقت نہیں کہ تمام علاقوں پر مکمل کنٹرول رکھ سکے۔

جنرل اسحاق بریک نے ایران کی میزائل طاقت کو اسرائیل کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا اور کہا کہ ایران مسلسل جدید میزائل بنا رہا ہے، اور اسرائیلی فوج کے پاس ان کا کوئی مؤثر جواب موجود نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کی جنگ کے بعد ایران اور اسرائیل کے درمیان ممکنہ آئندہ جنگ کہیں زیادہ تباہ کن ہو سکتی ہے۔ ان کے مطابق اسرائیلی فوج کمزور ہو چکی ہے، اس کی زمینی فورسز فرسودہ ہو چکی ہیں اور ان میں وہ طاقت باقی نہیں رہی کہ وہ حماس جیسے گروہوں کو بھی شکست دے سکیں۔

یاد رہے کہ  جنرل نے اسرائیلی فوجی قیادت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا موجودہ فوجی قیادت صرف حال پر نظر رکھے ہوئے ہے، ان کے پاس مستقبل کے لیے کوئی مؤثر منصوبہ بندی نہیں۔

مشہور خبریں۔

فلسطینی قیدیوں کے خلاف قتل اور جرائم کے سلسلہ جاری

?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:  فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے اس بات پر زور

کورونا وائرس نے کاروبار کو متاثر کیا: وزیر خارجہ

?️ 13 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کاکہنا ہے کہ

عمان کے ساحل کے قریب ایک جہاز پر امریکی حملے میں 3 بھارتی عملے کے افراد کی ہلاکت کی تصدیق

?️ 11 جون 2026سچ خبریں: بھارت کے وزیرِ جہازرانی نے تصدیق کی ہے کہ عمان

بھارت جیلوں میں قید کشمیری حریت رہنماؤں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں

?️ 26 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) ایک طرف جہاں بھارت میں کورونا وائرس کی شدید

روس کی جانب سے شمالی کوریا کا شکریہ

?️ 19 جون 2024سچ خبریں: روس کے صدر نے شمالی کوریا کی حمایت کا شکریہ

عرب ممالک کو صیہونیوں کی معافی قبول نہیں کرنا چاہیے: عبدالباری عطوان

?️ 26 اکتوبر 2025سچ خبریں:عرب تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے کہا ہے کہ صیہونی حکام

39 لاکھ لوگوں کیلئے وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج کا شارٹ کوڈ 9999 ہوگا

?️ 20 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) 20 ارب روپے سے زائد مالیت کے وزیراعظم

عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان

?️ 3 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے