?️
سچ خبریں:اردنی شہریوں نے عمان کے مرکز میں جمع ہو کر فلسطینی قوم کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ملک کی حکومت سے صیہونیوں کے ساتھ ہر طرح کے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
العربی الجدید کے مطابق اردن کے عوام جمعہ کے روز اس ملک کے دارالحکومت عمان کے مرکز میں واقع الحسینی مسجد کے سامنے جمع ہوئے اور صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف نیز فلسطینی قوم کی مزاحمت کی حمایت میں احتجاج کیا۔
واضح رہے کہ یہ ریلی فلسطینی عوام کے خلاف صہیونی فوج اور آباد کاروں کے جرائم میں اضافے کے خلاف اسلامی تحریک مزاحمت اردن کی دعوت پر نکالی گئی۔
یہ بھی:صیہونی حکومت کا اردن کے خلاف اعلان جنگ
اس اجتماع کے شرکاء نے فلسطین کی مزاحمت اور شہداء کی حمایت نیز نابلس اور جنین کے باشندوں کی بہادری کے حق میں نعرے لکھے ہوئے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطین میں صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف بھی مواد درج تھا۔
مظاہرے میں شریک اردنی باشندوں نے اپنے ملک کی حکومت سے صیہونی حکومت کے ساتھ کیے گئے تمام معاہدوں کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔
مزید:مسئلہ فلسطین کا حل مشرق وسطیٰ میں امن کی کلید ہے:شاہ اردن
انہوں نے فلسطین کی صورتحال اور صیہونی حکومت کے جرائم کے حوالے سے عرب ممالک کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینی قوم کی حمایت اور تمام دستیاب ذرائع سے ان کی مزاحمت کے لیے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل اردن کی وزارت خارجہ نے فلسطین کے دیہاتوں اور شہروں پر صیہونی آبادکاروں کی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان جارحیتوں کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
عراق میں ایک اور امریکی فوجی اڈے پر حملہ
?️ 16 مارچ 2021سچ خبریں:نیوز ذرائع نے پیر کی شام شمالی عراق میں واقع امریکی
مارچ
وزیر داخلہ سے امریکی سفیر کی ملاقات‘ خطے میں امن کیلئے پاکستانی کوششوں کی تعریف
?️ 27 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نے
جون
بینظیر ہنرمند پروگرام سے عام لوگوں کو با اختیار بنانا چاہتے ہیں۔ صدر مملکت
?️ 21 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے
جون
ّکراچی یونیورسٹی حملے کے ماسٹر مائنڈ کی شناخت ہوگئی۔
?️ 5 جولائی 2022کراچی 🙁سچ خبریں)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے بتایا ہے کہ کراچی
جولائی
وزیراعلیٰ سندھ نے روزانہ ایک لاکھ کورونا ویکسین لگانے کی ہدایت کر دی
?️ 10 مئی 2021کراچی (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے روزانہ ایک لاکھ
مئی
ترک اپوزیشن کا مشترکہ انتخابی امیدوار پر اختلاف
?️ 27 فروری 2023سچ خبریں:ترکی کے صدارتی انتخابات کی تاریخ 14 مئی مقرر کیے جانے
فروری
ایرانی سپاہ پاسداران کی کامیابی کا راز
?️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:ایرانی سپاہ پاسداران کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہماری کامیابی
جولائی
لاہور: عمران خان عدالت میں پیش، 3 مقدمات کی عبوری ضمانت میں 13 اپریل تک توسیع
?️ 4 اپریل 2023لاہور:(سچ خبریں) ہاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان
اپریل