?️
سچ خبریں:ترک روزنامہ ینی چاک نے اردغان کے اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات سے مایوسی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ بائیڈن سے مایوسی اردگان کو پیوٹن کے قریب لائےگی۔
ترکی کے ایک اخبارینی چاک نےاپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردغان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے اپنے دورہ امریکہ کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات نہیں کر سکے،اردگان نے مایوسی سے امریکہ چھوڑ دیا اور پھر اسی مایوسی کے عالم میں میں پیوٹن کا رخ کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ اردوغان کے روس اور سوچی میں پیوٹن کے درمیان ملاقات سے قبل ترکی امریکہ تعلقات کے بارے میں ریمارکس کو امریکی میڈیا نے بڑے پیمانے پر کوریج دی۔
ایسوسی ایٹڈ پریس نے خبر دی ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردغان نے پیوٹن کی طرف رجوع کیا اور بائیڈن سے ملاقات سے مایوس ہونے کے بعد روس کے ساتھ تعلقات بڑھانے کے اشارے دیے،تاہم شام کے معاملے میں روس اور ترکی کے موقف مختلف ہیں اور یہ مسئلہ نازک مرحلے پر ہےجبکہ بشار الاسد کے دورہ روس اور پیوٹن سے ملاقات کے دوران روسی صدر نے ترکی کا نام لیے بغیر شام میں غیر ملکی افواج کی موجودگی پر تنقید کی اور کہا کہ انہیں ملک چھوڑ دینا چاہیے۔
تاہم امریکی میڈیا یہ ظاہر کرنے کی کوشش کررہا ہے کہ اگرچہ اردغان بائیڈن سے ملاقات نہ کرنے سے مایوس ہیں اور ناخوشی کے ساتھ پیوٹن کی طرف متوجہ ہوں گے،تاہم ترکی اور روس کے درمیان شام اور متعدد ایسے علاقائی مسائل ہیں جو دونوں فریقوں کوایک دوسرے کے بہت قریب آنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
مشہور خبریں۔
روس یورپ کے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال کرسکتا ہے؛زیلنسکی کا دعویٰ
?️ 25 اکتوبر 2022سچ خبریں:یوکرین کے صدر نے اپنے ملک کے عوام سے بجلی کی
اکتوبر
سعودیوں کا اسرائیل کے ساتھ نیا سمجھوتہ
?️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے 12 ٹی وی چینل نے اپنی ایک رپورٹ
دسمبر
پیلوسی کا سفر کوئی مفید عمل نہیں :تائیوانی شہری
?️ 2 اگست 2022سچ خبریں:ایک جرمن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے تائیوانی شہریوں نے کہا
اگست
ٹرمپ پرحملے کی وجوہات
?️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر اور اس ملک کے صدارتی انتخابات میں
ستمبر
بپی لہری نے اپنی صحت سے متعلق افواہوں کی تردید کر دی
?️ 22 ستمبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بھارتی موسیقار و گلوکار بپی لہری نے اپنی صحت
ستمبر
القاعدہ،داعش اور کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان میں مراکزقائم کرسکتی ہیں
?️ 12 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق غیرملکی سفارت خانوں کے پریس
نومبر
اقوام متحدہ نے یمن کے شہر صنعا پر سعودی اتحاد کے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں: سیکرٹری جنرل نے متناسب، امتیاز اور احتیاط کے اصولوں کے
جنوری
قطبی عالمی نظام کی خلقت کا ہونا ضروری : پیوٹن
?️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ ایک کثیر قطبی
اکتوبر