?️
سچ خبریں: غزہ پٹی کی حکومت کے اطلاعاتی دفتر نے صہیونی ریاست کے شمالی غزہ کے اسپتالوں کو تباہ کرنے کے منصوبے کی اطلاع دی ہے۔
عربی 21 نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غزہ حکومت کے اطلاعاتی دفتر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شمالی غزہ کے کمال عدوان، انڈونیشیا اور العودہ اسپتالوں کو صہیونی حملوں سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔
یہ بھی پڑھیں: صہیونی فوج کا غزہ کے اسپتالوں پر بمباری سلسلہ جاری
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صہیونی فوجیوں کے ہاتھوں الشفا اسپتال کی تباہی کا منظر دوبارہ پیش آنے کا خدشہ ہے۔
گزشتہ روز غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا تھا کہ صہیونی فوج نے شمالی غزہ کے مذکورہ تین اسپتالوں سے مریضوں اور طبی عملے کو فوری طور پر نکل جانے کا حکم دیا ہے۔
وزارت صحت نے اس بات پر زور دیا کہ صہیونی فوج نے مذکورہ اسپتالوں کو الشفا اسپتال کی طرح تباہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔
مزید پڑھیں: غزہ کے اسپتالوں پر صیہونی وحشیانہ حملے جاری
صہیونی فوجیوں نے کمال عدوان اسپتال کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور اس کے انتظامی دفتر پر فائرنگ کر رہے ہیں جس کے باعث مریضوں تک رسائی دشوار ہو گئی ہے۔
مشہور خبریں۔
فرانس میں یہ سب کب تک چلے گا ؟
?️ 25 جولائی 2023سچ خبریں:پولیس کی بربریت اور نسل پرستی کے خلاف گزشتہ ماہ کے
جولائی
کینیڈا کے سلسلہ میں رائے عامہ
?️ 22 جون 2021سچ خبریں:اپنے آپ کو انسانی حقوق اور آزادی کا علمبردار کہلانے والے
جون
آصف زرداری کا کیس دوبارہ کھل سکتا ہے:فواد چوہدری
?️ 2 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے
اپریل
صیہونی میڈیا کو مزاحمتی تحریک کی کامیابی پر یقین
?️ 16 مئی 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کے میڈیا اور کچھ فوجی تجزیہ کاروں نے موجودہ
مئی
داعش کے خلاف عراق فوج کی اہم کاروائی
?️ 24 فروری 2022سچ خبریں:عراقی فضائیہ نے داعش کے خلاف اہم کاروائی کرتے ہوئے اس
فروری
سعودی شہریوں کو کچلنے کے لیے بن سلمان کے ہاتھوں میں صیہونی جاسوس سافٹ وئر
?️ 13 اگست 2021سچ خبریں:2017 میں اسرائیلی حکومت نے مبینہ طور پر سعودی سکیورٹی فورسز
اگست
نئے برطانوی ویزاعظم کے سلسلہ میں شکوک و شبہات میں اضافہ
?️ 3 دسمبر 2022سچ خبریں:برطانوی کنزرویٹوز کو امید تھی کہ رشی سنک کی تقرری سے
دسمبر
وزیر اعظم کی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت
?️ 8 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے ملک میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے
جون