سچ خبریں:امریکی ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے یوکرینی صدر ولودیمیر زلنسکی کے رویے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے نہ صرف زلنسکی کو زندہ رکھا بلکہ اسے اقتدار میں بھی رکھا ہے۔
ایڈیپنڈنٹ اخبار کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے یوکرینی صدر ولودیمیر زلنسکی کے رویے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے نہ صرف زلنسکی کو زندہ رکھا بلکہ اسے اقتدار میں بھی رکھا، مگر اس نے شکریہ ادا کرنے کے بجائے میزبان کی بے عزتی کی۔
جانسن نے زلنسکی کی ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی لفظی جھڑپ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنی پوری سیاسی زندگی میں، میں نے کئی عالمی رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں کی ہیں، لیکن کبھی کسی سربراہِ مملکت کو ایسا رویہ اختیار کرتے نہیں دیکھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے یوکرین کے لیے غیر معمولی مدد فراہم کی، جس کی وجہ سے زلنسکی آج بھی زندہ اور برسرِ اقتدار ہے، مگر اس نے میزبان کی بے عزتی کی اور بار بار اس کی بات کاٹ کر مداخلت کی! یہ انتہائی مایوس کن تھا۔
مائیک جانسن نے واضح الفاظ میں کہا کہ اگر زلنسکی اپنا رویہ نہ بدلے اور ڈونلڈ ٹرمپ سے معافی نہ مانگے، تو یوکرین کی قیادت کسی اور کو دی جا سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ ہی وہ واحد عالمی رہنما ہیں جو روس اور یوکرین کو مذاکرات کی میز پر لا سکتے ہیں، مگر زلنسکی کی نالائقی نے اس موقع کو برباد کر دیا۔
مائیک جانسن نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو ایک پرانے کمیونسٹ اور کے جی بی کا سابق ایجنٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی طور قابلِ بھروسہ نہیں ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ چین، روس، ایران اور شمالی کوریا ایک نئی طاقت کے محور پر جمع ہو رہے ہیں اور یہ امریکہ کے ساتھ نہیں، بلکہ اس کے خلاف ہیں، ہمیں عالمی صورتحال کے اس نازک موڑ پر انتہائی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
جانسن نے کہا کہ ٹرمپ واضح طور پر عالمی امن کے لیے کام کر رہے ہیں اور اس جنگ کے خاتمے کے لیے ایک ثالثِ امن کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔
یہ بیانات اس وقت سامنے آئے ہیں جب امریکہ میں یوکرین کے لیے فوجی امداد پر شدید اختلافات پائے جاتے ہیں، اور یوکرین کی قیادت کے حوالے سے امریکی پالیسی میں بڑی تبدیلیوں کے امکانات بھی بڑھ رہے ہیں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
افریقی یونین میں صیہونی حکومت کی رکنیت اس اتحاد کے ٹوٹنے کا باعث بنے گی: الجزائر
اگست
احتجاج کی دھمکی کے بعد وزیر اعظم کا فضل الرحمٰن سے رابطہ، تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی
دسمبر
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی عدالتی اصلاحات کی مخالفت
جولائی
سعودی ولی عہد کے سلسلہ میں اسرائیل کا عجیب و غریب بیان
مارچ
مسجد اقصیٰ کے سلسلہ میں صیہونی حکومت کا فیصلہ سراسر غلط ہے:اردن
مئی
شام میں عہدوں کی تقسیم پر جولانی حکومت کے رہنماؤں کے درمیان اختلاف
جنوری
ہیمبرگ کے اسلامی مرکز کے نائب سربراہ برطرف
جون
عمران خان سے اپیل ہے ردعمل میں احتیاط کریں:فواد چوہدری
اپریل