?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایک اور بڑا سیاسی دھچکا دیتے ہوئے سینئر نائب صدر اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پارٹی چھوڑ کر سابق وزیراعظم عمران خان سے اپنی راہیں جدا کرنے کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ جیسا کہ میں نے 9 مئی کے واقعات کی واضح الفاظ میں مذمت کی تھی، اب میں نے سیاست سے وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، اس لیے میں پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے کر عمران خان سے راہیں جدا کر رہا ہوں۔
یاد رہے کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو قومی احتساب بیورو نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیرا ملٹری رینجرز کی مدد سے القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کرلیا تھا جس کے بعد ملک میں احتجاج کیا گیا اور اس دوران توڑ پھوڑ اور پرتشدد واقعات بھی پیش آئے۔
احتجاج کے بعد فواد چوہدری سمیت پی ٹی آئی کے کم از کم 13 سینئر رہنماؤں کو مینٹیننس آف پبلک آرڈر آرڈیننس کے تحت گرفتار کر لیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ٹی آئی کو پہلا بڑا دھچکا اس وقت لگا تھا جب اس کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے پارٹی سربراہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پھوٹنے والے فسادات کی مذمت کرتے ہوئے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا۔
اس سے قبل پی ٹی آئی کے اہم عہدیداروں، رہنماؤں، سابق وزرا اور رکن قومی اسمبلی پارٹی سربراہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہونے والے دنگے فسادات کی مذمت کرتے ہوئے ’اختلاف رائے‘ پر پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ لوگ پارٹی چھوڑ نہیں رہے، چھڑوائی جارہی ہے، کن پٹی پر بندوق رکھ کر پارٹی چھڑوا رہے ہیں۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر دوران سماعت عمران خان نے کمرہ عدالت میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کبھی پارٹیاں ختم نہیں ہوتیں، پارٹی اس طرح ختم ہوتی ہے جیسے پی ڈی ایم ختم ہو رہی ہے، جس طرح پی ڈی ایم کا ووٹ بینک ختم ہو رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں صرف کارکنان اور خواتین کے لیے پریشان ہوں، جس طرح کارکنان اور خواتین کے ساتھ سلوک کیا جارہا ہے۔


مشہور خبریں۔
اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 368 پوائنٹس کا اضافہ
?️ 24 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جاری رہا،
جنوری
ریاض کا تہران کے لیے اہم پیغام
?️ 4 جون 2023سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ ایک اہم پیغام کے ساتھ تہران آرہے ہیں
جون
سب سے پہلے ایک اعلان کرو پھر اس کی ’کامیابی‘ کا باقاعدہ اعلان کرو
?️ 7 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر مشاہد حسین سید
اپریل
امریکہ کے ساتھ کسی بھی فوجی تنازع کے لیے تیار ہیں:شمالی کوریا
?️ 29 جولائی 2022سچ خبریں:شمالی کوریا کے رہنما نے کہا کہ پیانگ یانگ امریکہ کے
جولائی
وزیر اعظم کابینہ کو داخلی امور میں مداخلت سے روکنا چاہیے
?️ 24 اکتوبر 2021بلوچستان(سچ خبریں) بلوچستان کے وزیر اعلیٰ جام کمال نے وزیراعظم عمران خان
اکتوبر
ایران کے خلاف جنگ کا صیہونی حکومت کو کتنا نقصان ہوا ہے؟
?️ 22 جون 2025 سچ خبریں:اسرائیل کو ایران پر حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑ
جون
تیونس کے2022 کے آئین کی کوئی قانونی حیثیت نہیں:النہضہ تیونس
?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:تیونس کی النہضہ تحریک نے اعلان کیا کہ اس ملک کے
اگست
غزہ جنگ کیوں ختم نہیں ہو رہی؟ اردنی عہدیدار کی زبانی
?️ 21 مئی 2024سچ خبریں: اردن کے ایک سابق نمائندے کا کہنا ہے کہ صیہونی
مئی