?️
سچ خبریں:کینیڈا اور سعودی عرب نے5 سال سے منقطع سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا اور سعودی عرب نے 2018 میں منقطع ہونے والے سفارتی تعلقات کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رپورٹ کے مطابق کینیڈا اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تنازعات 2018 میں اس وقت شروع ہوئے جب ریاض میں کینیڈا کے سفارت خانے نے سعودی عرب میں خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا اور یہ درخواست دونوں ممالک کے درمیان زبانی کشیدگی کا باعث بنی۔
واضح رہے کہ کینیڈا نے بدھ کو اعلان کیا کہ اس نے سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تعلقات کو مکمل طور پر بحال کرنے اور نئے سفیروں کی تقرری پر اتفاق کیا ہے تاکہ 2018 کے تنازعہ کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور تجارت کو ہونے والے نقصان سے بچا جا سکے۔
بتایا گیا ہے کہ یہ کاروائی کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان گزشتہ نومبر میں بنکاک میں ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن سمٹ کے موقع پر ہونے والی بات چیت کے بعد ہوئی، معاہدے سے واقف ایک سرکاری ذریعہ نے کہا کہ سعودی عرب کے خلاف کینیڈا کے تعزیری تجارتی اقدامات اٹھائے جائیں گے، تاہم انہیں مکمل تفصیلات پر بات کرنے کا اختیار نہیں تھا۔


مشہور خبریں۔
مغربی کنارے کے متعدد شہروں اور قصبوں پر صیہونی فوجیوں کے بڑے پیمانے پر حملے
?️ 18 اگست 2026سچ خبریں: صیہونی حکومت کی فوجیں آج بروز منگل صبح سویرے مغربی
اگست
توشہ خانہ کیس کی سماعت کرنے والے جج کی ’متنازع‘ فیس بک پوسٹس کا معاملہ ایف آئی اے کے حوالے
?️ 28 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس کی
جولائی
رفح میں صہیونیوں کا حشر ناکامی کے سوا کچھ نہیں: حماس
?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: حماس کے بین الاقوامی تعلقات کے دفتر کے سربراہ ڈاکٹر موسیٰ
مئی
پاکستان میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے
?️ 3 مئی 2022(سچ خبریں)ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ
مئی
بحرینی عوام کے احتجاجی مظاہرے
?️ 31 مارچ 2021سچ خبریں:بحرین کے عوام نے گذشتہ رات مختلف علاقوں میں مظاہرے کیے
مارچ
برطانیہ اور روس کے درمیان کشیدگی میں اضافہ
?️ 19 اگست 2026سچ خبریں:یوکرین کی جانب سے روسی سرزمین پر دور مار حملوں میں
اگست
نیجریا میں امریکی فضائی حملے؛ داعش کے ہدف پر میزائل داغے گئے، کئی دہشت گرد ہلاک
?️ 26 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ
دسمبر
سعودی عرب میں بدعنوانیوں کے خلاف جنگ یا مخالفین کا صفایا
?️ 12 اگست 2021سچ خبریں:سعودی انسداد بدعنوانی کمیشن نے مختلف وزارتوں کے متعدد ملازمین کو
اگست