سچ خبریں:چینی ہیکرز امریکہ کے اہم انفراسٹرکچر کی جاسوسی کرنے میں کامیاب ہو گئے۔
روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مغربی انٹیلی جنس ایجنسیوں اور مائیکروسافٹ کارپوریشن نے الزام لگایا ہے کہ بیجنگ کے حمایت یافتہ چینی ہیکر گروپ نے ٹیلی کمیونیکیشن سے لے کر نقل و حمل کے مراکز تک، امریکی بنیادی ڈھانچے کے اہم اداروں کی وسیع رینج کی جاسوسی کی ہے۔
مائیکروسافٹ نے امریکی سکیورٹی ایجنسیوں سے ملتی جلتی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس جاسوسی نے امریکی جزیرے گوام کی سرزمین کو بھی نشانہ بنایا، ایک ایسا جزیرہ جہاں امریکی فوج کے اسٹریٹجک اڈے ہیں، رپورٹ کے مطابق ان حملوں کا مقابلہ کرنا امریکہ کے لیے چیلنج ہے۔
واضح رہے کہ چین اور امریکہ معمول کے مطابق ایک دوسرے پر جاسوسی کا الزام لگاتے رہتے ہیں، تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جاسوسی کا تازہ ترین منصوبہ امریکہ کے اہم انفراسٹرکچر کے خلاف چین کی سب سے مشہور سائبر جاسوسی مہموں میں سے ایک ہے۔
تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ جاسوسی پروگرام سے کتنی امریکی ایجنسیاں متاثر ہوئی ہیں، لیکن امریکی قومی سلامتی ایجنسی (NSA) نے کہا کہ وہ کینیڈا، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور برطانیہ سمیت شراکت داروں کے ساتھ ساتھ امریکی وفاقی بیورو کے ساتھ مل کر انویسٹی گیشن، خلاف ورزیوں کی شناخت کے لیے معلومات کام کر رہی ہے۔
درایں اثنا کینیڈا، انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے بھی خبردار کیا کہ انہیں بھی سائب حملوں کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے،مائیکروسافٹ کے تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ امریکہ کے علاوہ اس ملک کے دیگر شراکت داروں کو بھی سائبر حملوں کا خطرہ ہے جس کا مقصد جاسوسی کرنا ہے۔