اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے:وفاقی وزیر 

اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے:وفاقی وزیر 

?️

سچ خبریں:پاکستان کے امور مذہبی کے وزیر سردار محمد یوسف نے دوٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ناجائز ریاست ہے، پاکستان کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔ 

پاکستان کے وفاقی وزیر امور مذہبی و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے ایک بار پھر فلسطینی عوام کی جدوجہد کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اور پاکستان اسے کبھی بھی تسلیم نہیں کرے گا۔
وزارتِ امورِ مذہبی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، سردار محمد یوسف نے اسلام آباد میں فلسطین کے سفیر سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان نے کبھی بھی اسرائیل کی ریاستی حیثیت کو قبول نہیں کیا اور اسے ایک ناجائز ریاست سمجھتا ہے، اس لیے اسے کبھی تسلیم نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے اسرائیلی مظالم اور غزہ کے مظلوم عوام پر مسلسل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام اور حکومت ہر محاذ پر فلسطینیوں کے جائز حقِ خودارادیت اور جدوجہدِ آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے۔
سردار محمد یوسف نے مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے موثر کردار کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ پاکستان عالمی ضمیر کو جگانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا تاکہ فلسطینی عوام کو انصاف دلایا جا سکے۔
وزیر امور مذہبی پاکستان نے کہا کہ یہ میری اور پوری پاکستانی قوم کی دیرینہ آرزو ہے کہ ہم بھی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی طرح مسجد الاقصیٰ، جو مسلمانوں کا پہلا قبلہ ہے، میں نماز ادا کریں۔
اس ملاقات کے دوران اسلام آباد میں تعینات فلسطینی سفیر زهیر محمد حمداللہ نے بتایا کہ فلسطینی صدر کے مشیر اور مسجد الاقصیٰ کے امام جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی ناجائز قبضے کے باوجود فلسطینی قوم اپنی سرزمین کی آزادی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

مشہور خبریں۔

آئینی ترامیم پر سفارشات کی تیاری کیلئے ذیلی کمیٹی تشکیل

?️ 12 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مجوزہ آئینی ترامیم پر مشاورت کے لیے قائم

امریکہ نے حسن نصراللہ سے کیا کہا ہے؟

?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل میں اسٹریٹجک کمیونیکیشن کے

بن سلمان کی امریکہ کو اقتصادی پابندیوں کی دھمکی!

?️ 9 جون 2023سچ خبریں:واشنگٹن پوسٹ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایک خفیہ

عفت عمر کی  وزیر اعظم عمران خان پر  کڑی تنقید

?️ 5 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) معروف اداکارہ عفت عمر نے وزیر اعظم عمران خان

فلسطینی بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نیا سال سادگی سے منا رہے ہیں، وزیراعظم

?️ 1 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نئے سال کے

حزب اللہ کا اصرار اسرائیل کے پیچھے ہٹنے کا سبب بنا:امریکی سفارتکار

?️ 18 اکتوبر 2022سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں سابق امریکی سفیر کے مطابق حزب اللہ نے

فواد چوہدری نے ایک بار پھر اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا

?️ 28 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نےایک

ان کا کام ہی یہی ہے

?️ 22 جون 2023سچ خبریں:کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بدھ کے روز چینی صدر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے