تین صیہونی فوجیوں کو ہلاک کرنے والا مجاہد کون تھا؟

تین صیہونی فوجیوں کو ہلاک کرنے والا مجاہد کون تھا؟

?️

سچ خبریں: خبری ذرائع نے اردن اور مقبوضہ فلسطین کے درمیان سرحدی گزرگاہ الکرامہ پر ہونے والی شہادت طلبانہ کارروائی کے مجری کی مزید تفصیلات جاری کی ہیں۔

شہاب خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ریڈیو اور ٹیلی ویژن تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ الکرامہ گزرگاہ پر فائرنگ کی کارروائی ہوئی جس کے نتیجے میں تین اسرائیلی ہلاک ہوئے،اس کاروائی کو انجام دینے والے اردن کا 39 سالہ شہری ماہِر ذیاب حسین الجازی تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا اردنی فوج صیہونی حکومت کے خلاف کارروائی کرے گی ؟

ماہر الجازی 28 اپریل 1985 کو اردن کے صوبہ معان میں پیدا ہوا،وہ الحویطات قبیلے کے معروف خاندان الجازی کا فرد تھا، جسے جدوجہد کے حوالے سے شہرت حاصل ہے۔

سرگرم کارکنان کا کہنا ہے کہ ماہر ذیاب حسین الجازی اس معروف خاندان میں سے ہے جن کی جدوجہد کی تاریخ رہی ہے۔ خبری ذرائع نے اس ہتھیار کی تصویر بھی دکھائی ہے جس سے ماہر الجازی نے صہیونیوں کو ہلاک کیا۔

واضح رہے کہ الکرامہ گزرگاہ پر یہ کارروائی کل صبح تقریباً 10 بجے ہوئی جہاں الجازی نے صفر فاصلے سے فائرنگ کرتے ہوئے اسرائیلیوں کو نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں: اردنی حکام کیوں صیہونیوں کے تلوے چاٹ رہے ہیں؟

اس کارروائی میں تین اسرائیلی ہلاک ہوئے اور کارروائی کرنے والا ماہر الجازی بھی صیہونیوں کی فائرنگ سے شہید ہوگیا۔

مشہور خبریں۔

سیف القدس 2 ؛اسرائیل کو تباہ کرنے کے لیے 400 ملین عرب میدان میں آئیں گے؟

?️ 31 جنوری 2023سچ خبریں:انٹر ریجنل آن لائن اخبار رائے الیوم کے ایڈیٹر انچیف نے

غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کو رکھنے کے لیے حماس کی حکمت عملی کا انکشاف

?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں: کان نیوز ویب سائٹ نے غزہ میں 15 ماہ کی

یمن میں جنگ کے خاتمے کے خلاف امریکہ کی سنگباری کا تسلسل

?️ 6 مئی 2023سچ خبریں:قیدیوں کے امور کی قومی کمیٹی کے سربراہ عبدالقادر المرتضیٰ نے

بائیڈن کی مقبولیت نچلی ترین سطح پر پہنچی

?️ 16 مئی 2022سچ خبریں: این بی سی نیوز کے سروے کے تازہ ترین نتائج

کیا ازبکستان ایک نئے سیاسی خاندان کی راہ پر گامزن ہے؟

?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: صدر ازبکستان شوکت میرضیایف کی بڑی بیٹی سعیده میرضیایوا کو

صیہونی جارحیت کے بعد یونیفل میں خلفشار

?️ 20 نومبر 2024سچ خبریں:لبنان میں اقوام متحدہ کے امن مشن (یونیفل) پر صیہونی حملوں

حزب اللہ کے میزائلوں سے صیہونیوں کا بڑھتا ہوا خوف وہراس

?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے حزب اللہ کے پوائنٹ ٹو پوائنٹ میزائلوں کے

چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجہ پر ریفرنس فائل ہوچکا

?️ 3 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے