سچ خبریں: نیویارک ٹائمز نے ایک اینفوگرافی جاری کر کے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے قریب ہونے والے دھماکوں اور سپاہ پاسداران کے میزائلوں کے نواتیم ایئربیس پر گرنے کی خبر دی ہے۔
نیویارک ٹائمز نے اپنی اینفوگرافی میں ایران کے میزائلوں کے اہم اہداف کا ذکر کرتے ہوئے موساد کے مرکزی دفتر کے قریب چند دھماکوں کے وقوع کی جانب اشارہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سید حسن نصراللہ کا وعدہ پورا ہوا؟
سپاہ پاسداران نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ شہید ہنیہ، سید حسن نصر اللہ، اور شہید نیلفروشان کے شہادت کے جواب میں ہم نے قلب اسرائیل کو نشانہ بنایا۔
ایران کا مزید کہنا ہے کہ اگر اسرائیلی حکومت نے ایران کی کارروائیوں کا جواب دیا تو اسے طاقتور حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ایران کے حملے کے بعد وہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے بات چیت کریں گے اور دعویٰ کیا کہ ایرانی میزائلوں کا حملہ موثر نہیں تھا، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ واشنگٹن تل ابیب کی حمایت جاری رکھے گا۔
مزید پڑھیں: کیا سید حسن نصراللہ کی شہادت سے حقیقت کا چراغ بجھ جائے گا؟لبنانی اخبار
یاد رہے کہ سپاہ پاسداران نے اپنے دوسرے اعلامیہ میں اس میزائل حملے کو وعدہ صادق 2 قرار دیا اور یہ بھی واضح کیا کہ اگرچہ اس علاقے کی حفاظت جدید ترین اور بھرپور فضائی دفاعی نظام سے کی جا رہی تھی، 90 فیصد میزائل اپنے اہداف پر کامیابی سے پہنچے جس کے بعد اسرائیلی حکومت اسلامی جمہوریہ کی معلوماتی اور عملیاتی قوت سے خوفزدہ ہو گئی ہے۔
مشہور خبریں۔
مزاحمت کے خلاف اسرائیل،امریکہ اور خود مختار تنظیموں کی شراکت
دسمبر
پنجاب حکومت نے فضل الرحمان کو بھی ریلیف دینے کا فیصلہ کیا
نومبر
بینٹ جبیل لبنان میں سلام فرمانده ترانہ کی گونج
جولائی
سعودی اتحاد موقع پر پچھتائے گا: یمنی اہلکار
اپریل
امریکی کانگریس کا حملے کا خطرہ بدستور باقی
فروری
حلقہ 122 سے عمران خان کے کاغذات مسترد ہونے کیخلاف اپیل پر ریٹرننگ افسر کو نوٹس
جنوری
کراچی میں کورونا وائرس کی صورتحال مزید بگڑ گئی
جولائی
امریکہ اسرائیل کے ساتھ کیا کر رہا ہے؟
جولائی