?️
کابل (سچ خبریں) امریکی سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن بھارت کے بعد اچانک افغانستان پہونچ گئے جہاں انہوں نے افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ اہم ملاقات کی اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
تفصیلات کے مطابق لائڈ آسٹن نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ وہ اپنے تقرر کے بعد افغانستان کے پہلے سفر پر (صورتحال کے بارے میں) سننے اور سیکھنے آئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ دورہ میرے لیے بہت موزوں ثابت ہوا ہے اور (افغان امن عمل) کے جائزہ میں میری شرکت سے آگاہ ہوگا۔
صدر غنی کے ساتھ بات چیت کے بعد انہوں نے امریکی فوجیوں کے انخلا کے لیے یکم مئی کی آخری تاریخ کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا، انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ میرے باس (جوبائیڈن) کا دائر اختیار ہے۔
امریکی سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ یہی وہ فیصلہ ہے جو صدر جوبائیڈن کسی وقت کریں گے، امریکی سیکریٹری دفاع اور ان کا وفد فوجی طیارے کی بجائے ‘دوسرے طیارے’ پر افغانستان پہنچے اور سیکیورٹی کی وجہ سے دورہ افغانستان انتہائی خفیہ رکھا گیا۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ سینئر امریکی عہدیدار (امریکی فوجیوں کا انخلا) ذمہ دارانہ طریقے سے انجام دینا چاہتے ہیں۔
سیکریٹری دفاع نے کہا کہ معاملات کے بارے میں ہمیشہ کسی نہ کسی طرح سے خدشات لاحق رہتے ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ جنگ میں ذمہ دارانہ انجام دینے اور مذاکرات سے طے پانے کے لیے ضروری کام کرنے پر بہت زیادہ توانائی مرکوز ہے۔
کابل میں صدارتی محل کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق دونوں فریقین نے افغانستان میں تشدد میں اضافے کی مذمت کی۔تاہم اعلامیے میں بھی یکم مئی کی آخری تاریخ کا کوئی ذکر نہیں تھا۔
واضح رہے کہ امریکی سیکریٹری دفاع نے ایسے وقت میں دورہ کیا جب امریکا معاہدے کے مطابق امریکی فوجیوں کی واپسی سے متعلق معاہدے کی تاریخ میں ایک ہفتہ رہ گیا۔
مشہور خبریں۔
شامی بحران کی اصلی وجہ کیا ہے؟
?️ 25 جولائی 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے نائب مستقل نمائندے نے غیر
جولائی
امریکہ کا نیتن یاہو پر غزہ میں جنگ بندی کے لیے دباؤ
?️ 1 جولائی 2025 سچ خبریں:امریکی ذرائع کے مطابق، واشنگٹن صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو
جولائی
اسرائیلی وزراء کے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں: جرمنی
?️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: جرمنی کے وزیر خارجہ نے نیتن یاہو کی کابینہ کے انتہا
ستمبر
پولینڈ کے کیتھولک چرچ میں بچوں کا جنسی استحصال، 292 پادریوں نے سینکڑوں بچوں اور بچیوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا
?️ 29 جون 2021پولینڈ (سچ خبریں) پولینڈ کے کیتھولک چرچ میں بچوں کے جنسی استحصال
جون
سروے; 75 فیصد سیاہ فام امریکی نسلی حملوں سے خوفزدہ
?️ 22 مئی 2022سچ خبریں: ہفتہ کو جاری کیے گئے ایک نئے سروے کے مطابق،
مئی
اسرائیلی ابھی بھی شمال کو محفوظ نہیں سمجھتے
?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں: لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے قیام کو
دسمبر
السنوار اور اسماعیل ہنیہ کے بعد حماس کا انتظام کیسے چل رہا ہے؟
?️ 18 مارچ 2025سچ خبریں: Ynet نیوز سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ، محمد السنوار
مارچ
ٹرمپ کی انتخاباتی مہم کی چاشنی؛ ایران کے خلاف ہرزہ سرائی
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے
اکتوبر