افریقی ملک کانگو کے اہم صدارتی امیدوار الیکشن کے ایک روز بعد کورونا وائرس سے انتقال کرگئے

افریقی ملک کانگو کے اہم صدارتی امیدوار الیکشن کے ایک روز بعد کورونا وائرس سے انتقال کرگئے

?️

کانگو (سچ خبریں) افریقی ملک کانگو کے اہم صدارتی امیدوار گائبریس پارفیٹ کولیلاس الیکشن کے ایک روز بعد کورونا وائرس سے انتقال کرگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افریقی ملک جمہوریہ کانگو کی اپوزیشن کے اہم صدارتی امیدوار گائبریس پارفیٹ کولیلاس الیکشن کے ایک روز بعد انتقال کر گئے جنہیں کووڈ-19 کے علاج کے لیے فرانس منتقل کیا جا رہا تھا۔

خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق گائیبریس پارفیٹ کولیلاس کی انتخابی مہم کے ڈائریکٹر کرسٹییان سائر روڈریگ میانڈا کا کہنا تھا کہ اپوزیشن امیدوار کو صدارتی انتخاب کے ایک روز بعد علاج کے لیے فرانس منقتل کیا جا رہا تھا اور اسی دوران انتقال کر گئے۔

انہوں نے کہا کہ کولیلاس کو کانگو کے شہر برازاویل سے میڈیکل ایئرکرافٹ میں روانہ کیا گیا تھا اور وہ اسی طیارے میں دم توڑ گئے۔

رپورٹ کے مطابق 61 سالہ کولیلاس کولیلاس ایک ہفتہ قبل کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا لیکن اس کے بعد ان کی طبیعت اچانک سے خراب ہوگئی تھی۔

سوشل میڈیا میں زیر گردش ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اپوزیشن صدارتی امیدوار آکسیجن ماسک اتار کر اپنے حامیوں کو ووٹ ڈالنے کی ہدایت کر رہے ہیں، اپنے حامیوں سے مخاطب ہو کر ان کا کہنا تھا کہ وہ موت سے لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متحد رہیں میں بسترمرگ پر مقابلہ کر رہا ہوں اور آپ بھی اپنی تبدیلی کے لیے جدوجہد کریں کیونکہ انتخابات آپ کے بچوں کے مستقبل سے متعلق ہیں۔

خیال رہے کہ کولیلاس صدارتی انتخاب میں 77 سالہ ڈینس سیسو این گیسو کے خلاف میدان میں مقابلے کرنے والے 6 امیدواروں میں شامل تھے اور اپوزیشن کے مرکزی امیدوار شمار کیے جا رہے تھے۔

کانگو کے 2016 کے صدارتی انتخاب میں کولیلاس دوسرے نمبر پر رہے تھے اور ملک میں 1979 سے مجموعی طور پر 36 برس تک حکمرانی کرنے والے ڈینس سیسو کے لیے سب سے بڑا خطرہ تھے، صدارتی انتخاب کے غیر حتمی نتائج جلد متوقع نہیں تاہم 77 سالہ سیسو کی ایک مرتبہ پھر کامیابی متوقع ہے۔

دوسری جانب ناقدین اور کانگو کے کیتھولک چرچ نے الیکشن کے روز انٹرنیٹ کی بندش پر شفافیت کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ ود آؤٹ بارڈرز سمیت تقریباً 50 اداروں نے گزشتہ ہفتے صدر سے اپیل کی تھی کہ انٹرنیٹ کو بند نہ کیا جائے اور 2021 کے صدارتی انتخاب کے دوران انٹرنیٹ تک رسائی بلاتعطل جاری رکھی جائے۔

کانگو میں تقریباً 25 لاکھ ووٹرز ہیں جبکہ اپوزیشن کا سب سے بڑا گروپ پان افریقن یونین آف سوشل ڈیموکریسی یا یو پی اے ڈی ایس نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا۔

قدرتی تیل سے مالا مال فرانس کی سابق کالونی کی معیشت عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی اور کورونا وبا کے دوران بحران کا شکار ہوئی تھی جبکہ کرپشن کے باعث ناقابل تلافی نقصان کی رپورٹس بھی سامنے آتی رہی ہیں۔

مشہور خبریں۔

امریکہ اور امارات کے وزرائے خارجہ کا ٹرمپ کے امن منصوبے پر تبادلہ خیال 

?️ 21 فروری 2026 سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جمعرات کے روز اپنے

غزہ میں صیہونی فوج پر نئی کاری ضرب 

?️ 9 جولائی 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی گروہ سرایا القدس نے غزہ میں اسرائیلی فوج

مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی میں واحد بڑی جماعت بن کر سامنے آئی، اسحٰق ڈار کا دعویٰ

?️ 9 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان مسلم لیگ (ن) رہنما سینیٹر اسحٰق ڈار نے

حزب اللہ مشرق وسطیٰ کی مضبوط ترین فوجوں میں سے ایک

?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کی طرف سے صیہونی حکومت کی فوج کو

ایکسٹینشن سے متعلق قانون سازی غلطی تھی، ترمیم کی ضرورت ہے، شاہد خاقان عباسی

?️ 7 جنوری 2023اسلام اباد(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن)

ریاست کیخلاف بندوق اٹھانے والوں، غیرقانونی رہائشیوں کیلئے پنجاب کی زمین مزید تنگ

?️ 22 اکتوبر 2025لاہور (سچ خبریں) ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والے انتہا پسندوں، بدمعاش

یوکرین پر کشیدگی بڑھنے کی صورت میں تعیناتی پر امریکی تنازعہ

?️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں:   وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے یہ ریمارکس پیر

عرب سربراہی اہم اجلاس میں سعودیوں کی معنی خیز غیر موجودگی

?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:مصر کی میزبانی میں”عرب اتحاد” کے موضوع پر ہونے والے سربراہی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے