سچ خبریں:امریکہ نے اسرائیلی وزیر خزانہ بزالل اسموٹریچ پر عائد پابندیاں ختم کر دی ہیں، جو بائیڈن انتظامیہ کے دور میں لگائی گئی تھیں، اس فیصلے کے بعد، اسموٹریچ آئندہ ہفتے واشنگٹن کا دورہ کریں گے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی روپورٹ کے مطابق آکسیوس نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسموٹریچ اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات کے لیے واشنگٹن جا رہے ہیں۔
یہ فیصلہ ٹرمپ انتظامیہ کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد کیا گیا، اسموٹریچ نے پابندیوں کے خاتمے کے بعد امریکی حکام سے براہ راست رابطے کیے، انہوں نے مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی نمائندے "اسٹیو وٹکاف” سے بھی ملاقات کی۔
چند ماہ قبل، امریکی ڈیموکریٹک قانون سازوں نے اس ملک کے صدر بائیڈن سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اسموٹریچ اور ایتمار بن گویر پر پابندیاں عائد کریں۔
یہ مطالبہ ان دونوں کی جانب سے مغربی کنارے میں تشدد کو بڑھاوا دینے کی پالیسیوں کے باعث سامنے آیا تھا۔
یاد رہے کہ امریکہ کا یہ فیصلہ اسرائیلی حکومت کے انتہاپسند وزرا کو امریکی اسٹیبلشمنٹ میں مزید قبولیت دلا سکتا ہے،واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان سفارتی تعلقات میں نئی تبدیلی لا سکتا ہے نیز اسرائیل کی انتہا پسند پالیسیوں پر امریکہ کے موقف میں ممکنہ نرمی کا عندیہ دے سکتا ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
طالبان وعدہ کرے کہ افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی: پاکستان
اگست
نیٹو کی چین کو دھمکی
جون
کیا امریکہ یوکرین کے تنازعے سے دستبردار ہوگا؟
فروری
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
اپریل
پاکستان پر امریکی پابندیوں سے متعلق وزیر داخلہ کا اہم بیان
اکتوبر
امریکی کانگریس کے ہنگامے کی مرکزی شخصیت کو 41 ماہ قید کی سزا
نومبر
صارفین کو اضافی بلز بھیجنے پر بجلی کمپنیوں کو شوکاز نوٹس جاری کریں گے، نیپرا
فروری
سارا نیتن یاہو صیہونی حکومت کے بدعنوانی کے مقدمات کا مرکز
دسمبر