امریکی صدر جو بائیڈن کا کُتّا ان کے لیئے شرمندگی کا باعث بن گیا

امریکی صدر جو بائیڈن کا کُتّا ان کے لیئے شرمندگی کا باعث بن گیا

?️

واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن  کا میجر  نامی کُتّا اس وقت ان کے لیئے ذلت اور شرمندگی کا باعث بنا جب اس نے وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار کو کاٹ لیا جس کے بعد اہلکار کو طبی امداد جبکہ جو بائیڈن کے کُتّے کو وائٹ ہاؤس سے نکال دیا گیا۔

برا کتا یہ وہ اجتماعی ڈانٹ ہے جس کا سامنا امریکی صدر جو بائیڈن کے دو جرمن شیفرڈ کتوں میں سے ایک میجر کو ہے جس کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ اس نے وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار کو کاٹ لیا تھا۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق میجر وائٹ ہاؤس کے سیکیورٹی عملے میں شامل ایک رُکن کو کاٹنے میں ملوث پایا گیا ہے۔

منگل کو وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ پیر کو بائیڈن کے کتے نے ایک شخص کو انجان سمجھ کر اس پر حملہ کیا جس سے مذکورہ اہلکار کو معمولی زخم آئے جسے فوری طور پر وائٹ ہاؤس کی میڈیکل ٹیم نے طبی امداد دی۔

البتہ، جین ساکی نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ آیا مذکورہ شخص وائٹ ہاؤس کی سیکیورٹی ٹیم کا رُکن تھا یا نہیں۔

خیال رہے کہ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر کی سیکیورٹی پر سیکرٹ سروس کے اہلکار تعینات ہوتے ہیں۔

رواں ہفتے خاتون اول کے کیلی فورنیا اور واشنگٹن ریاستوں کے دورے کے دوران میجر اور اس سے عمر میں بڑے ساتھی چیمپ کو صدر کی آبائی ریاست ڈیلاویئر بھجوا دیا گیا ہے، جہاں وہ بائیڈن کے دوستوں کی زیرِ نگرانی ہیں، ڈیلاویئر روانگی کے بعد یہ قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی ہیں کہ شاید اب یہ کتے واپس وائٹ ہاؤس نہیں آئیں گے۔

جین ساکی کا کہنا تھا کہ دونوں کتے وائٹ ہاؤس میں نئے ماحول سے ہم آہنگ ہو رہے تھے، لہذا اُن کے رویوں میں تبدیلی آنا حیران کن نہیں، رپورٹرز کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر کہ کیا دونوں کتے اب ڈیلاویئر میں ہی رہیں گے؟ جین ساکی نے کہا کہ میجر اور ‘چیمپ’ دونوں وائٹ ہاؤس واپس آئیں گے۔

صدر بائیڈن نے 13 سالہ ‘چیمپ’ اور تین سالہ ‘میجر’ کو ریاست ڈیلاویئر کے ایک شیلٹر سینٹر سے حاصل کیا تھا، صدر بائیڈن کے وائٹ ہاؤس میں آنے کے بعد دونوں پالتو کتے بھی اُن کے ہمراہ وائٹ ہاؤس آ گئے تھے۔

بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق میجر جب سے وائٹ ہاؤس آیا ہے ملازمین کو گھورنا، اُن کی طرف لپکنا اور بھونکنا اس کا معمول تھا، تین نومبر کے صدارتی انتخابات کے بعد اسی کتے کے ساتھ کھیلتے ہوئے جو بائیڈن کے پاؤں میں بھی فریکچر آیا تھا۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب کے شہر قطیف میں گرفتاریوں کی نئی لہر

?️ 1 فروری 2023سچ خبریں:ناشط القطیفی صارف اکاؤنٹ نے قطیف کے علاقوں پر آل سعود

غزہ میں تل ابیب کا نصف ملین ڈالر کا غبارہ تباہ

?️ 19 جون 2022سچ خبریں:  اسرائیلی فوج کا ایک غبارہ جو کہ غزہ کی پٹی

سپریم کورٹ: آئینی بینچ کل بیرون ملک اثاثہ رکھنے والے ارکان اسمبلی کی نااہلی کی درخواست پر سماعت کریگا

?️ 13 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے آئینی بینچ میں مقدمات کی

فواد چوہدری سے جیل میں اہل خانہ کی ملاقات کیلئے جمعرات کا دن مختص

?️ 7 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد

ٹکا; افغانستان کا نجات دہندہ یا ترکی کے اثر و رسوخ کو بڑھانے کا آلہ؟

?️ 2 مارچ 2025سچ خبریں:  وسطی ایشیا کے گیٹ وے کے طور پر اپنی جغرافیائی

اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے نیتن یاہو کو لگام دینا ضروری ہے:وینزویلا کے صدر 

?️ 17 جون 2025 سچ خبریں:وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو نے صیہونی  وزیراعظم بنیامین نیتن

جب بھی ایسی صورتحال پیدا ہوتی ہے ہم ڈیم کی بات شروع کردیتے ہیں۔ مریم اورنگزیب

?️ 3 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ

وینزوئلا صرف اسی صورت تیل فروخت کر سکتا ہے جب امریکہ کے مفادات پورے ہوں: امریکی نائب صدر

?️ 8 جنوری 2026سچ خبریں:امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اعلان کیا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے