?️
سچ خبریں:چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین اور امریکہ کے تعلقات ایک حساس دو راہے پر پہنچ چکے ہیں، اور باہمی احترام ان تعلقات کی بحالی کے لیے کلیدی شرط ہے۔
قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان تعلقات ایک نازک اور حساس موڑ پر پہنچ چکے ہیں، اور ان کی بہتری کے لیے واشنگٹن کو ضروری اقدامات کرنے ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی کم ہو رہی ہے؟
رپورٹ کے مطابق، چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے منگل کے روز اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ اور چین کے تعلقات ایک اہم دوراہے پر کھڑے ہیں۔ واشنگٹن کو چاہیے کہ وہ باہمی تعلقات کو درست سمت میں واپس لانے کے لیے مناسب ماحول اور شرائط پیدا کرے۔
وانگ یی نے اس بات پر زور دیا کہ بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان تعاون اور مکالمہ ہی واحد درست راستے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ احترامِ باہمی امریکہ اور چین کے درمیان تعلقات کا ایک کلیدی تقاضا ہے۔
جنیوا میں ہونے والے مذاکرات کے بعد چین نے اس پر نہایت سنجیدگی اور باریک بینی سے عمل کیا ہے، اور ہمیں امید ہے کہ واشنگٹن بھی اپنے وعدوں کی پاسداری کرے گا۔
مزید پڑھیں: امریکہ اور چین دنیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں:ہنری کسنجر
واضح رہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی اُس وقت شدت اختیار کر گئی تھی جب سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مختلف ممالک، خصوصاً چین سے درآمدات پر بھاری کسٹم ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
چین اور شمالی کوریا کے رہنماؤں کے درمیان اہم پیغامات کا تبادلہ
?️ 11 جولائی 2021سچ خبریں:چین اور شمالی کوریا کے رہنماؤں نے دونوں ممالک کے مابین
جولائی
پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام، 54 خوارج مارے گئے
?️ 27 اپریل 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی
اپریل
اربیل میں موساد کے ٹھکانوں پر میزائل حملے
?️ 13 مارچ 2022سچ خبریں: عراقی خبر رساں ذرائع نے آج صبح 1 بج کر
مارچ
آئین و قانون سے قطعی طور پر آگے نہیں جا سکتے: فواد چوہدری
?️ 30 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ہم
اکتوبر
چین نے امریکہ کو تائیوان کو ہتھیار فروخت کرنے کے حوالے سے خبردار کیا
?️ 9 فروری 2022سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ کی جانب سے تائیوان کو نئے امریکی
فروری
امی سے جس لڑکے کو ملواتی ہوں، اسے داماد سمجھ لیتی ہیں، فجر شیخ
?️ 13 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) ابھرتی ہوئی اداکارہ فجر شیخ نے کہا ہے کہ
اپریل
پنجاب حکومت نے وزیر اعلی کے ہیلی کاپٹر کے غلط استعمال کی تحقیقات کا آغاز کر دیا
?️ 4 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں)اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ہیلی کاپٹر کو ان کے
جولائی
امریکا نے بھارت کو اسٹریٹجک پارٹنر بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے: وزیر اعظم
?️ 12 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکا
اگست