?️
کابل (سچ خبریں) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں امریکا کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا گیا اور اجلاس میں اس بات کے شواہد اور ثبوت پیش کیئے گئے جن کے مطابق یہ واضح ہوا ہے کہ امریکی فوج افغانستان میں منشیات کی اسمگلنگ کی سب سے بڑی وجہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے علماء سیاستدانوں اور دانشوروں نے کابل میں ایک اجلاس میں اعلان کیا ہے کہ ملک میں امریکی موجودگی کے باعث جنگ، بدامنی اور منشیات میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔
افغانستان میں امریکہ کی بیس سالہ موجودگی کے نتائج کے سلسلے میں ایک جائزہ اجلاس کابل میں ہوا جس میں بیرون اور اندرون ملک افغان علماء ، سیاستدانوں اور دانشوروں کی ایک تعداد نے حصہ لیا۔
ہمارے نمائندے کے مطابق اس اجلاس میں افغان علماء ، سیاستدانوں اور دانشوروں نے اپنے ملک اور علاقے میں امریکی موجودگی کی وجہ اس کی توسیع پسندی کو قرار دیا اور کہا کہ پورے افغانستان میں دہشتگردانہ حملے اور جنگ امریکی موجودگی کا نتیجہ ہے۔
کابل اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ امریکہ نے امن و سیکورٹی قائم کرنے کے بہانے افغانستان پر حملہ کیا لیکن اس کی وجہ سے جنگ و تشدد اور منشیات کی اسمگلنگ میں اضافہ ہوا ہے۔
اس جائزہ اجلاس میں افغانستان کی نیشنل کانگریس پارٹی کے سربراہ عبد الطیف پدرام کا کہنا تھا کہ امریکہ نے انسانی حقوق کے اداروں کو بھی اپنے مفادات کے لئے استعمال کیا ہے۔
اجلاس کے شرکاء نے افغانستان سے امریکی فوجیوں کے باہر نکلنے کے پروگرام کو بھی مشکوک اور اس ملک کے لئے نئی سازش قراردیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ اور قیام امن کے بہانے 2001 میں افغانستان پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں اس ملک کا بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو گیا اور ساتھ ہی بدامنی، دہشتگردی اور منشیات کی پیداوار میں شدید اضافہ ہوا، افغان عوام بیس برسوں میں ہمیشہ اپنے ملک سے امریکی فوجیوں (دہشتگردوں) کے انخلاء کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
صیہونی یمن میں حالیہ کارروائیوں سے حیران
?️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: آج صبح سویرے یمن کے شہری ڈھانچے پر وحشیانہ حملے کے
دسمبر
امریکہ کی شکاگو سٹی کا خونی ہفتہ؛17 افراد ہلاک، 99 زخمی
?️ 7 جولائی 2021سچ خبریں:شکاگو سن ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ریاست ہائے متحدہ امریکہ
جولائی
امریکی فوج کو اپنے اندر سے انتہاپسندانہ حملوں کا خطرہ
?️ 3 مارچ 2021سچ خبریں:پینٹاگون نے امریکی کانگریس کو پیش کی جانے والی اپنی ایک
مارچ
ٹک ٹاک پر تصاویر سرچ کرنے کا فیچر پیش
?️ 20 جون 2024سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک کی جانب سے
جون
آرمی چیف سے یورپی یونین کے نمائندے ایمون گلمور کی ملاقات
?️ 24 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی
فروری
عراق میں امریکی اتحاد کے قافلے کے راستے میں دھماکہ
?️ 23 فروری 2022سچ خبریں:عراق میں امریکی اتحاد کے ایک لاجسٹک قافلے کو سڑک کنارے
فروری
جرمن چانسلر اولاف شلٹز ک ا دورہ ترکی
?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں: جرمن چانسلر اولاف شلٹز کے دورہ ترکی کو چند دن
اکتوبر
وزیراعظم نے بجلی کی اوور بلنگ کو ناقابل قبول قرار دے دیا
?️ 28 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی اوور
دسمبر