?️
رام اللہ (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں بے جا مداخلت کو دیکھتے ہوئے فلسطینی اتھارٹی نے او آئی سی سے اہم اپیل کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ او آئی سی کو قبلہ اول کی حفاظت کے لیئے ہر ممکن قدم اٹھانا چاہیئے تاکہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں اشتعال انگیزی کو روکا جاسکے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل یوسف احمد العثیمین کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس میں انہیں مسجد اقصیٰ کی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ہونے والی بے حرمتی کے واقعات کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
مکتوب میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی ریاست ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مسجد اقصیٰ کے امور میں مداخلت کی مرتکب ہو رہی ہے۔
ریاض المالکی نے او آئی سی کے تمام رکن ممالک پرزور دیا ہے کہ وہ بیت المقدس میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے مقدس مقامات بالخصوص مسجد اقصیٰ کے خلاف جاری اشتعال انگیزی روکنے کے لیے اسرائیل پر دبائو ڈالیں۔
مکتوب میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام نے ماہ صیام کی آمد کے ساتھ ہی مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کی آمد پرپابندیاں بڑھا دی ہیں اور قابض ریاست نے مسجد میں اذان دینے پرپابندی عاید کردی ہے۔
فلسطینی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اسلامی تعاون تنظیم، اردن اور دوسرے مسلمان ممالک کے ساتھ مل کر قبلہ اول میں اسرائیلی مداخلت کو روکنے کے لیے کام جاری رکھے گی۔
خیال رہے کہ منگل کے روز اسرائیلی پولیس کی بھاری نفری نے مسجد اقصیٰ کے باب السلسلہ اور اسلامی میوزیم کی چھت کو ملانے والے راستے پرموجود لائوڈ اسپیکروں کی تاریں کاٹ ڈالی تھیں، قابض فوج نے مسجد اقصیٰ میں اوقاف کے ملازمین کو بھی داخل ہونے سے روک دیا اور مسجد میں سحری اور افطاری کا سامان لے جانے پر بھی پابندی عاید کی ہے۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کے ایران کے خلاف دھمکی آمیز لہجے میں نرمی
?️ 21 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں ایران اور
مارچ
مقاومت کی طاقت سے دشمن جنگ بندی پرمجبور
?️ 30 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ میں مزاحمت کے وفادار دھڑے کے نمائندے
اکتوبر
فلسطین کے سلسلہ میں ہمارا موقف تبدیل نہیں ہوگا:سعودی عرب
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:سعودی عرب نے اعلان کیا کہ اسرائیل سمیت تمام فضائی کمپنیوں
جولائی
عراق میں سفیر کے بجائے امریکی خصوصی ایلچی کی تقرری؛ وجہ؟
?️ 21 اکتوبر 2025سچ خبریں:امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عراق میں اپنے نئے نمائندے
اکتوبر
یافا اور عسقلان پر کامیاب حملے، یمنی فوج کا منفرد آپریشن
?️ 18 نومبر 2024سچ خبریں:یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا
نومبر
مودی نے وائٹ ہاؤس میں کیا کہا؟
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں مودی کا خیرمقدم کیا اور دونوں
جون
اگر شادی ہو چکی ہوتی تو تین چار بچوں کا باپ ہوتا،عثمان خالد بٹ
?️ 4 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکار عثمان خالد بٹ نے کہا ہے کہ
اپریل
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد ارکان کا سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا فیصلہ
?️ 18 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آزاد
فروری