?️
سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگست میں نافذ ہونے والی نئی پالیسی کا اعلان کیا کہ درآمدی ڈیوٹیاں 15 تا 50 فیصد کے درمیان ہوں گی۔
واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے دیگر ممالک پر عائد کیے جانے والے تجارتی محصولات (ٹیرف) اب کم از کم 15 فیصد ہوں گے، جبکہ ان کی زیادہ سے زیادہ حد 50 فیصد تک ہو سکتی ہے،یہ اقدام آئندہ یکم اگست سے نافذ العمل ہوگا، جب کہ موجودہ بنیادی ٹیرف کی شرح کو 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:انگریزی اشاعت: چین نے ٹرمپ کی تجارتی جنگ جیت لی
بلومبرگ کے مطابق، صدر ٹرمپ نے واشنگٹن میں مصنوعی ذہانت (AI) سے متعلق ایک اجلاس کے دوران کہا کہ ہم ایک سادہ اور واضح ٹیرف نظام لا رہے ہیں، جس میں مختلف ممالک کے لیے 15 سے 50 فیصد کے درمیان محصولات عائد کیے جائیں گے، بعض ممالک کے لیے یہ شرح 50 فیصد ہو گی، کیونکہ ہم ان سے جیسا سلوک چاہتے تھے، ویسا نہیں ہوا۔
ٹرمپ کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ اپنی تجارتی پالیسی کو مزید سخت بنانے جا رہا ہے، خاص طور پر ان ممالک کے لیے جو ابھی تک واشنگٹن کے ساتھ کوئی تجارتی معاہدہ نہیں کر سکے۔
ٹرمپ نے اس ماہ کے آغاز میں کہا تھا کہ دنیا کے 150 سے زائد ممالک کو ایک خط بھیجا جائے گا جس میں انہیں ممکنہ طور پر 10 سے 15 فیصد کے درمیان ٹیرف سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔ اس وقت انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ہم نے ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا،تاہم، تازہ بیان میں صدر نے واضح کر دیا ہے کہ کم از کم شرح اب 15 فیصد ہو گی۔
ٹرمپ نے یہ بھی اعلان کیا کہ جاپان کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے بعد، اس پر عائد پہلے سے طے شدہ 25 فیصد ٹیرف کو کم کر کے 15 فیصد کر دیا گیا ہے، جو ایک علامت ہے کہ معاہدے کرنے والے ممالک کو کچھ ریایتیں دی جا سکتی ہیں،انہوں نے کہا کہ کچھ ممالک کے لیے ہم بہت ہی سادہ ٹیرف لاگو کریں گے، کیونکہ ان کے ساتھ معاہدہ کرنا ممکن نہیں رہا،یورپی یونین کے ساتھ جاری مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئے صدر نے اسے سنجیدہ قرار دیا اور کہا کہ اگر یورپی یونین امریکی کمپنیوں کے لیے اپنا بازار کھول دے تو ہم بھی ان پر کم ٹیرف لاگو کریں گے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
بےاحتیاطی کے باعث عید پر کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے
?️ 11 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا
جولائی
استعمار نائیجر میں کیا کرنا چاہتا ہے؟
?️ 3 اگست 2023سچ خبریں:اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تیانی نے نائجر میں کسی بھی
اگست
کیا پاکستان میں ٹک ٹاک پر لگے گی پابندی؟
?️ 20 جون 2024سچ خبریں: پشاور ہائی کورٹ نے ویڈیو شیئرنگ کی مقبول ایپلی کیشن
جون
الیکشن کمیشن کا نیا نوٹیفکیشن جاری، پنجاب میں انتخابات کیلئے 14مئی کی تاریخ مقرر
?️ 6 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کی ہدایات
اپریل
آرمی چیف نے عید کہاں گزاری
?️ 15 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) جہاں پورے ملک کے لوگوں نے عید اپنے
مئی
سعودی عرب کی مصر اور اردن کے ساتھ فوجی مشقیں
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں: سعودی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ مصری اور اردنی
جنوری
چین روس کو ہتھیار دے رہا ہے یا نہیں، امریکہ کیا کہتا ہے؟
?️ 13 جون 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس چین سے
جون
گرین پاکستان منصوبہ: 2 نہریں سندھ، 2 پنجاب اور ایک بلوچستان میں بننی ہے، معین وٹو
?️ 21 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر آبی وسائل محمد معین وٹو نے کہا
اپریل