سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کے حوالے سے اپنے مؤقف کو دہرایا اور کہا کہ کییف کو اس خواب سے دستبردار ہو جانا چاہیے۔
روسی خبر رساں ادارے ٹاس کی رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ، جنہوں نے حال ہی میں واشنگٹن کی جنگی امداد کے عوض یوکرین کے نایاب معدنی وسائل تک رسائی کا ایک معاہدہ کیا ہے، واضح طور پر کہہ رہے ہیں کہ یوکرین کو نیٹو میں شمولیت کا خیال ترک کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: نیٹو میں شمولیت کی دعوت دیے جانے کے بعد یوکرین کے بحران میں شدت:ہنری کسنجر
جب ٹرمپ سے یہ سوال کیا گیا کہ یوکرین میں ممکنہ امن معاہدے کے بدلے امریکہ، روس سے کیا حاصل کرنا چاہتا ہے، تو انہوں نے جواب دیا کہ ابھی میں اس پر بات نہیں کرنا چاہتا، لیکن ایک بات یقینی ہے کہ یوکرین کو نیٹو میں شامل ہونے کا خیال بھول جانا چاہیے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ یوکرین کی نیٹو میں شمولیت، تنازع کی جڑ ہے،شاید یہی وہ بنیادی وجہ ہے جس کی وجہ سے یہ سب کچھ ہوا ہے،ان کا یہ بیان اس بات کی جانب اشارہ کرتا ہے کہ نیٹو میں شمولیت کے لیے یوکرین کی مسلسل کوششیں ہی تنازع کی اصل وجہ بنی ہیں۔
مزید پڑھیں: یوکرین کی نیٹو میں شمولیت سے تیسری جنگ عظیم کا خطرہ: ماسکو
یاد رہے کہ یوکرین نے کئی بار نیٹو میں شمولیت کے لیے درخواست دی، جسے وہ روسی جارحیت کے خلاف ایک حفاظتی اقدام قرار دیتا ہے، تاہم روس کا مؤقف ہے کہ یوکرین کی نیٹو میں شمولیت ماسکو کی سلامتی کے لیے خطرہ ہوگی اور یہی وجہ تھی کہ اس نے 2022 میں فوجی کارروائی کا آغاز کیا۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ کو عدالتی ریلیف
ستمبر
غزہ کی پٹی میں صیہونی بربریت کے بارے میں اردن کا موقف
فروری
کیا آپریشن عزم استحکام میں افغانستان کے اندر بھی حملہ ہو سکتا ہے؟ اپوزیشن اتحاد کا کیا کہنا ہے؟
جون
یمن پر حملے میں صیہونی حکومت کے چیلنجز
دسمبر
ترکی میں افراط زر 30 فیصد سے اوپر جانے کے خدشات:روئٹرز
دسمبر
عید الفطر کے بعد سعودی وزیر خارجہ کے دورہ شام کا امکان
مارچ
پاکستان کا نیتن یاہو کے بارے میں اہم فیصلہ؛حماس کا خیرمقدم
جولائی
امریکہ یمنی گیس لوٹنے کے درپے
مارچ