?️
سچ خبریں:حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے نائب صدر محمود قماطی نے بیروت ایئرپورٹ روڈ پر ہونے والے احتجاجی اجتماع میں اعلان کیا کہ ہم یہ برداشت نہیں کریں گے کہ یہ ملک امریکہ اور اسرائیل کے قبضے میں ہو۔
یہ بھی پڑھیں: لبنان میں حالات خراب کرنے کی سازش
المنار نیوز چینل نے بیروت ایئرپورٹ روڈ پر لبنانی عوام کے احتجاجی اجتماع کی کچھ مناظر نشر کیے،حزب اللہ لبنان کے ایگزیکٹو کونسل کے نائب صدر محمود قماطی نے ایئرپورٹ روڈ پر ہونے والے احتجاجی اجتماع میں شریک مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ ہرگز برداشت نہیں کریں گے کہ ہمارا ملک امریکہ اور اسرائیل کے قبضے میں ہو، ہم یہ ذلت قبول نہیں کریں گے، ہم صبر کر رہے ہیں لیکن ہمارے صبر کی بھی ایک حد ہے۔
انہوں نے حزب اللہ کے اعلان پر عوامی شرکت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مخلص عوام سلامت رہے،ہمارا نعرہ وہی تاریخی نعرہ ہے کہ ہر گز ذلت برداشت نہیں کرین گے۔
ہم اپنے ملک کی حکومت کو اسرائیل اور امریکہ کے دباؤ کے آگے جھکنے کی اجازت نہیں دیں گے،ہم نے جانیں قربان کی ہیں تاکہ ہماری عزت محفوظ رہے اور اس ملک کی حقیقی خودمختاری برقرار رہے۔
قماطی نے زور دے کر کہا کہ بیروت ایئرپورٹ پر ہوائی جہازوں کی لینڈنگ کو روکنے کا فیصلہ حکومت اور سیکیورٹی سروسز کی توہین ہے، کیوں امریکہ اور اسرائیل کے دباؤ کے آگے جھکا جا رہا ہے؟
انہوں نے لبنانی حکام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جھکنے کے خواہشمند ہیں، لیکن حزب اللہ دباؤ کے آگے جھکے گی نہیں اور مزاحمت کرے گی۔
امریکہ اور اسرائیل کی توہین آمیز کارروائیوں اور دباؤ کے خلاف مزاحمت کی جائے گی، ایرانی ہوائی جہازوں کی بیروت ایئرپورٹ پر لینڈنگ کو روکنا لبنان کی توہین ہے اور امریکہ کے دباؤ کو ظاہر کرتا ہے، ہم دباؤ کے آگے نہیں جھکیں گے، ایران ایک دوست ملک ہے۔
اسی دوران المیادین کے نامہ نگار نے اطلاع دی کہ لبنانی فوج نے محمود قماطی کے خطاب کے دوران آنسو گیس کا استعمال کیا۔
العربی چینل نے بھی لبنانی فوج کی جانب سے مظاہرین پر حملے کا حوالہ دیا،المنار چینل نے بھی اطلاع دی کہ لبنانی فوج کی جانب سے آنسو گیس کے استعمال سے کئی مظاہرین زخمی ہوئے ہیں،لبنانی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی۔
المنار نے اطلاع دی کہ حزب اللہ نے ایئرپورٹ روڈ پر احتجاجی اجتماع کے اختتام کا اعلان کیا ہے، اجتماع میں شریک افراد نے کہا کہ احتجاجی اجتماع کا پیغام پہنچ گیا ہے۔
لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمتی تحریک کے حامی گروپ کے رکن ابراہیم الموسوی نے مظاہرین سے پرانے ایئرپورٹ روڈ پر احتجاجی اجتماع کے مقام کو خالی کرنے کی اپیل کی۔
پرانے ایئرپورٹ روڈ کو بھی احتجاجی اجتماع کے اختتام کے بعد کھول دیا گیا ہے، جسے حزب اللہ نے صہیونی ریاست کی مداخلت کے خلاف اور لبنان کی خودمختاری کے حق میں منعقد کیا تھا۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
غزہ میں جان بوجھ کر لوگوں کو بھوکا رکھنا جنگی جرم ہے: برطانوی وزیر خارجہ
?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: برطانوی وزیر خارجہ نے غزہ میں جان بوجھ کر فاقہ
اگست
لبنان میں ایک ہی دن میں 95 شہید اور 172 زخمی
?️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کی وزارت صحت نے لبنان کے جنوب میں واقع
اکتوبر
توشہ خانہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ، کل سنایا جائے گا
?️ 28 اگست 2023اسلام آباد 🙁سچی خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس
اگست
نیویارک ٹائمز: حماس کے رہنماؤں کے قتل کا گروپ کی بقا پر کوئی اثر نہیں پڑا
?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے ہاتھوں حماس کے رہنماؤں اور سینئر کمانڈروں
مئی
جموں کا قتل عام انسانی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے: کل جماعتی حریت کانفرنس
?️ 4 نومبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
نومبر
وزیر داخلہ نے بھی کورونا ویکسین لگوا لی
?️ 22 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران کے بعد پنجاب کےوفاقی وزیرداخلہ
مارچ
ایرانی صدر کا دورہ روس
?️ 20 جنوری 2022سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اپنے ہم منصب
جنوری
کیا مغربی کنارے کی عوام غزہ کے ساتھ ہے؟
?️ 1 جنوری 2024سچ خبریں: مغربی کنارے کے مختلف علاقوں کے مکینوں نے نئے سال
جنوری